حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے اس دنیا میں کیا تھا؟

what-was-in-this-world-before-adam
Written by kahaniinurdu

سب سے حسین مخلوق کون سی ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں سیدنا آدم علیہ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی دنیا میں تشریف آوری سے پہلے زمین پر اٹھائیس قسم کی مخلوقات آباد تھیں ۔ مختلف زمانوں میں کئی کئی ہزار سال عجیب و غریب مخلوقات یہاں آباد رہی ہیں ۔ جنات کے بارے تو سبھی جانتے ہیں کہ آدم علیہ السلام سے پہلے یہ آباد تھے ۔ پھر انہوں نے سرکشی کی تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو بھیجا ۔ جنہوں نے جنات کو قتل کیا اور زمین سے نکال کر جزیروں میں بھیج دیا ۔حضرت آدم علیہ السلام

مگر جنات سے پہلے ستائیس مخلوقات اور آباد تھیں ۔حضرت آدم علیہ السلام

ان میں سے بِن پھر خِن پھر مِن دنیا میں آباد رہے ۔ علامہ ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ میں لکھا کہ بِن و خِن زمین میں رہتے تھے ۔ وہ سرکش ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے جن بھیجے جنہوں نے بِن و خِن کو زمین سے نکال دیا ۔ (یہاں یہ یاد رکھیں کہ ان سب کو قتل نہیں کیا بلکہ زمین کی حدود سے نکال دیا ۔ ممکن ہے وہ کسی اور زمین کسی اور سیارے پر آباد ہو چکے ہوں ۔ اور وہی خلائی مخلوق ہوں) ۔ پھر جنات نے سرکشی کی تو فرشتوں نے ان کو قتل کیا ۔ جس کے لیئے زمین کی تخلیق کی گئی یعنی حضرت انسان وہ پیدا کیا گیا ۔

علامہ مسعودی نے لکھا کہ انسان سے پہلے 28 قسم کی مخلوقات زمین پر آباد تھیں ۔

علامہ شہاب الدین الاشبیہی نے بھی المستطرف میں لکھا کہ 28 قسم کی مخلوقات آباد تھیں!اور ان میں سے کچھ ۔

(1) پروں والی مخلوق تھی جن کی زبان بجنے جیسی تھی ۔ !

(2) کچھ کے دو جسم ایک سر تھا ۔ ایک جسم شیر سا اور ایک پرندے سا اور ان بال اور ناخن ہوتے ۔

(3) کچھ کے دو سر ایک آگے کی جناب اور دوسرا پیچھے کی جانب ہوتا تھا ۔

(4) کچھ نصف انسان جیسے تھے اور انکی کئی ٹانگیں تھیں ۔

(5) کچھ کا منہ انسان سا اور پیٹھ کچھوے جیسی اور سر میں سینگ ہوتے تھے ۔

(6) کچھ کے سفید بال اور گائے جیسی دم ہوتی تھی ۔

(7) کچھ کے ناخن خنجروں کی طرح اور لمبے لمبے کان ہوا کرتے تھے ۔

علامہ مسعودی نے ایک جگہ لکھا کہ آدم علیہ السلام سے پہلے 120 مخلوقات آباد تھیں ۔ اصل میں 28 ہی تھیں باہم شادی کی وجہ سے وہ مزید الگ الگ ہوتے گئے ۔ یوں 120 عجیب و غریب مخلوقات بن گئیں ۔ اور سب سے آخر میں حضرت انسان کو پیدا کیا گیا جو سب مخلوقات میں حسین و جمیل ہے ۔حضرت آدم علیہ السلام

اللہ رب العزت نے فرمایا (لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم) ہم نے انسان کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا ۔

اور حدیث پاک میں ہے کہ (ان اللہ خلق آدم علی صورتہ)اللہ رب العزت نے آدم علیہ السلام کو اپنی پسندیدہ ترین صورت پر پیدا کیا ۔

سابقہ مخلوقات میں سے کچھ کے نشانات ملتے رہتے ہیں ۔ جن کو سائنس دان ایلین یعنی دوسرے سیاروں کی مخلوق قرار دیتے ہیں ۔ اور کچھ سمندروں جزیروں میں چھپے ہوئے ہیں ۔ الجزائر میں موجود بہت بڑے پہاڑی سلسلے کی غاروں میں مذکورہ کچھ مخلوقات کی ان کے زمانے کی تصاویر ہیں جو دریافت ہوئی ہیں ۔ اس سے پ کچھ اندازہ لگا سکتے ہیں ۔حضرت آدم علیہ السلام

بعض کے نزدیک یاجوج و ماجوج انہی سابقہ مخلوقات میں سے ہیں ۔ جو اب تک سکندر ذوالقرنین کی بنائی دیوار کے پیچھے بند ہیں ۔ بعض احادیث میں دو عظیم شہروں کا ذکر ہے جو اس دنیا سے بھی بڑے ہیں ایک مشرق میں ایک مغرب میں وہاں بھی مخلوق آباد ہے ۔ زیر نظر تصاویر الجزائر کے غاروں کی ہیں ماہرین کے مطابق یہ بِن،خِن اور مِن کی بنائی تصاویر ہو سکتی ہیں ۔حضرت آدم علیہ السلام

⇓  مزید پڑھنے کیلئے یہاں کک کریں

Leave a Comment