٭بعض خواہشات کا مر جانا ہی بہتر ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر وہ نہیں مرتیں تو وہ آپ کو مار دیتی ہی۔
٭اصل موت تو تب آتی ہے۔ جب آپکو پتا چلتا ہے کہ آپ کا تو صرف استعمال کیا گیا تھا۔
٭رشتہ چاہے خون کا ہو، دوستی کا ہو یا پیار کا اس میں دراڑیں عموماً غلط فہمیوں کی وجہ سے ہی آتی ہیں۔ دل میں بات رکھنے سے بہتر ہے کہ بات کر کے غلط فہمی دور کر لو۔
٭صرف ہاتھ ہی نہیں الفاظ بھی سہارا بنتے ہیں۔ یہاں ہاتھ نہ پکڑ سکیں وہاں لفظوں سے تھام لیا کریں انسان کسی دوسرے کے لئے کچھ نہیں کر سکتا۔ سوائے اس کا حوصلہ بڑھانے کے میں نے جتنے لوگوں کو ٹوٹتے دیکھا ۔فقط اس لئے کہ رشتوں اور دوستوں کے ہجوم میں کسی نے ان کو یہ نہیں کہا کہ حوصلہ کریں۔
اللہ کرم کرے گا ان شاء اللـــہ یقین کریں بہت طاقت ہے اس ایک جملے میں۔
٭نہ جانے کیوں ایسا ہوتا ہے کہ لوگ بغیر اجازت ہماری زندگیوں میں آتے ہیں۔ ہمارے دل کو اپنے بس میں لے کر ہماری دھڑکنوں کو اپنی آہٹوں پر دھڑکنا سکھاتے ہیں اور پھر جب ہم اُن کے ساتھ کے عادی ہو جاتے ہیں۔ تو وہ ہمارے دل کا سارا نظام اُلٹ پلٹ کر کے روح میں طوفان اُٹھا کر یہ سوچے بغیر ہماری زندگی سے دور چلے جاتے ہیں ۔کہ ہم اُن کے بغیر جئیں گے کیسے۔؟؟ جی بھی پائیں گے یا نہیں۔؟؟
آنکھوں کو آنسو بہانے سے باز کیسے رکھ سکیں گے۔؟؟ کیسے سمجھائیں گے دل کو کہ وہ زخمی ہونا چھوڑ دے، بیتے لمحوں کی رفاقتوں کو کیسے بھلا دے۔
خواہشات
٭وہ لوگ اکثر بدل جاتے ہیں۔؟؟؟جنہیں حد سے زیادہ وقت اور عزت دی جاے۔
٭ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ صرف دس فیصد خوشیاں آپ کو باہر کے حالات سے ملتی ہیں۔ بقیہ نووے فیصد خوشیاں آپ کے اندر کی سوچ اور احساسات سے ملتی ہے۔ گویا خوش رہنے کے لیے دنیا کو بدلنے کی بجائے اپنی زندگی کی دنیا کو بدلنا ضروری ہے۔
٭آہستہ آہستہ انسان دوسروں کو قائل کرنا چھوڑ دیتا ہے اٌسے سمجھ آ جاتی ہے – کہ کس کی کتنی پرواہ کرنی ہے – کس سے کتنی اٌمید رکھنی ہے اورکس سے کتنا فاصلہ رکھنا ہے زندگی سب کچھ سکھا دیتی ھے۔
٭خوبصورت مرد وہی ہوتا ہے جو عورت کی عزت و محبت کرنا جانتا ہو۔
عورت کی اہمیت سے واقف ہوچہرے اور قد کاٹھ سے مرد خوبصورت نہیں ہوتا۔
٭اگر معاشرے میں رویوں کو سمجھنے کی کوشش کریں تو اسے آئینے جیسا فرض کر لیں۔ سمجھنا بہت آسان ہو جائے گا۔
لوگ دوسروں کو وہ محسوس کروانے کی کوشش کرتے ہیں، جیسا انہیں محسوس کروایا گیا ہو۔
٭اور پھر بدترین خسارہ تو یہ ہے کہ ۔آپ کِسی شخص پر اک عرصے تک اپنے سچے جذبات مُحبت اعتماد و خُلوص نِچھاور کرتے رہیں۔ اور آخر میں وہ شخص یہ ثابت کر دے کہ وہ اِن جذبات کےلائق نہیں تھا۔
٭کس قدر اذیت ہوتی ہے۔ اس وقت جب آپ اپنی عزت نفس کو مار کے کسی سے بات کرنے کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوں۔
٭یاد کا کینسر سب سے خطر ناک ہوتا ہے۔یہ انسان کے دل و دماغ سے ہوتا ہے روح تک جاتا ہے اور پھر روح کھینچ لیتا ہے۔
خواہشات
٭یہ عارضی لوگ خوشیاں چھین لیتے ہیں۔
٭ہر وہ شخص اکیلا ہے جس نے سچی محبت کی۔
٭سارے کھلونے چھوڑ کر جذبات سے کھیلتے ہیں لوگ۔
٭میسر اتنے ہی رہو,جتنا کوئ مستحق ہو۔
٭بعض خواہشات کا مر جانا ہی بہتر ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ نہیں مرتیں تو وہ آپ کو مار دیتی ہیں۔
٭ میں نے رشتوں پر اعتبار کیا اور پھر رشتے مجھے کھا گئے۔
٭ ہاۓ افسوس یہ محبت کی ڈسی ہوئی روحیں کسی کام کی نہیں رہتیں۔
✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔
نوٹ :- ایسے ہی دل کو موہ لینے والے اور دل کو چھو لینے والے واقعات و حکایات پڑھنے کے لئے روز ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔ اور اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو ۔
Leave a Comment