اپنی بجلی آپ پیدا کر اگر زِندوں میں ہے – solar power plants new job idea

اپنی بجلی آپ پیدا کر اگر زِندوں میں ہے - Solar power station
Written by kahaniinurdu

اپنی بجلی آپ پیدا کر اگر زِندوں میں ہے۔سولر پاور پلانٹس

ٹملک میں اسوقت انویسٹرز کیلئے ایک میگا آپرٹیونٹی موجود ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں واپڈا کی طرح کا کوئی ایک ادارہ نہیں ہوتا ۔جو بجلی پر اپنی اجارہ داری (مناپلی) قائم کر لے۔ اور جب چاہے بجلی بند کر دے اور جو چاہے بجلی کا ریٹ مقرر کر دے۔ وہاں پرایویٹ کمپنیز بجلی پیدا کر کے اسے بطور پراڈکٹ فروخت کرتی ہیں۔ اِنکے فی یونٹ مختلف ریٹ ہوتے ہیں ۔اور انٹرنیٹ اور موبائل فون نیٹ ورک کی طرح لوگوں کو جسکی سروس اور ریٹ پسند آتا ہے وہ اُس سے بجلی خریدتے ہیں۔

ہمارے ہاں کمرشل بجلی کی یونٹ اس وقت تقریباً چالیس روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ پندرہ بیس دکانوں پر مشتمل مارکیٹس کےلیے اگر چھوٹے سولر پاور پلانٹس لگائے جائیں۔ اور ان مارکیٹس کو واپڈا سے دس روپے سستی بجلی کی بلا تعطل فراہمی دی جائے تو کون نہیں خریدے گا۔؟ان مارکیٹس کی چھتوں پر یا قریب ہی کسی خالی پلاٹ کو لیز پر لیکر اسمیں بیس پچیس کلو واٹ کا سولر پاور اسٹیشن بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

تقریباً ایک لاکھ روپے میں ایک کلو واٹ بجلی نو گھنٹوں تک جنریٹ کی جا سکتی ہے۔۔۔

اپنی بجلی آپ پیدا کر اگر زِندوں میں ہے - Solar power station

یعنی ایک دن میں نو یونٹس۔ فی یونٹ اگر تیس روپے بھی لگائیں تو 270 روپے کی بجلی ایک دن میں اور 8000 کی بجلی ایک مہینے میں بنا کر بیچی جا سکتی ہے۔۔۔۔اب مجھے بتائیں کون سی دکان، مکان، جائیداد پراپرٹی ایسی ہے ۔جو ایک لاکھ خرچ کر کے ایک مہینے کا 8000 پرافٹ، رینٹ یا کرایہ دے۔؟ اس حساب سے لگایا گیا سارا سرمایہ (ROI) فقط ایک سال میں واپس آ جاۓ گا ۔مگر سولر پینلز کی لائف تقریباً پچیس سے تیس سال ہے۔ یہ کس قدر بہتریں، دیرپا اور منافع بخش انویسٹمنٹ ہوگی۔

آپ تو منافع کمائیں گے ہی ساتھ میں ملک پر اسکے کتنے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ جوں جوں چھوٹی بڑی نجی کمپنیاں ایسے پاور پلانٹس لگائیں گی۔ نیشنل گرڈ میں بجلی کے شارٹ فال میں کمی آتی چلی جائے گی۔ اور رفتہ رفتہ ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ عوام کو نسبتاً سستی بجلی ملے گی۔ مارکیٹ میں کمپیٹیشن آئے گا اور واپڈا جیسے تن آسان اور ناکارہ محکموں کو مجبوراً خود کو بہتر بنانا ہوگا۔ صنعتوں کا پہیہ گھومے گا اور چھوٹے تاجروں، دکانداروں اور کاروباروں کو استحکام حاصل ہوگا۔۔۔۔۔۔

دھندے تو ہزاروں ہیں مگر آپ وہ کام کریں جسمیں ” کُل دا بھلا اور کُل کی خیر ہو”۔

اپنی بجلی آپ پیدا کر اگر زِندوں میں ہے - Solar power station

اپنی بجلی آپ پیدا کر اگر زِندوں میں ہے – Solar power station

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔

 نوٹ :- ایسے ہی دل کو موہ لینے والے اور دل کو چھو لینے والے واقعات و حکایات پڑھنے کے لئے روز ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔ اور اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو ۔

Leave a Comment