سگریٹ نوشی کیسی مردانہ کمزوری کا شکار کرتی ہے

sagret-noshi-keese-mardanah-kamzori-ka-shekar-karti-he
Written by kahaniinurdu

سگریٹ نوشی ایک بری عادت ہے اور جہاں یہ ہمارے جسم کو بہت برے طریقے سے تباہ کردیتی ہے۔وہیں یہ مردوں کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے اور ان میں بانجھ پن پیدا کرتی ہے ۔ آئیے آپ کو سگریٹ کے چند نقصانات بتاتی ہوں ۔

سپرمز کو نقصان سگریٹ نوشی

جو مرد حد سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان میں بانجھ پن بڑھ جاتا ہے ۔ سگریٹ میں موجود نکوٹین مردوں کے عضو خاص کو جانے والی رگوں کو کمزور کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے مرد خوشگوار ازداجی زندگی سے محروم ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ ڈھیلا پن کی شکایت کرنے والے اکثر افراد سگریٹ نوشی کے عادی ہوتے ہیں۔ اسی طرح نکوٹین اور دیگر زہریلے مادوں کی وجہ سے مردوں کے سپرمز کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔جو بانجھ پن کو جنم دیتے ہیں ۔

ہڈیوں کے لیے نقصان دہ سگریٹ نوشی

سگریٹ میں شامل نکوٹین، کاربن مانو آکسائیڈ اور دیگر زہریلے مادے ہڈیوں کو بہت کمزور کردیتے ہیں ۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی ہڈیوں میں درد رہتا ہے اور ساتھ ہی پٹھوں کی کمزوری بھی واقع ہو جاتی ہے ۔

خون گاڑھا ہو جانا

آپ یہ تو جانتے ہوں گے کہ سگریٹ نوشی سے دل کے امراض لاحق ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ خون گاڑھا ہوجاتا ہے اور اس کی گردش جسم میں مشکل ہوجاتی ہے اور جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے ۔

آنکھوں کے لئے تکلیف دہ

سگریٹ کا دھواں آنکھوں کو باہر سے تو نقصان پہنچاتا ہی ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ خون میں شامل ہو کر ہماری آنکھوں کو اندر سے بھی نقصان پہنچاتا ہے ۔ جو خواتین حمل کے دوران سگریٹ نوشی کرتی ہیں ان کے بچوں کو بھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں ۔

جلد کے لئے نقصان دہ

سگریٹ پینے سے جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے جلد کا رنگ بھی تمباکو نوشی سے تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔

دانتوں اور سانسوں کی بدبو

جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کے منہ سے ایک ناگوار بدبو آتی رہتی ہے۔ جبکہ ساتھ ہی ان کے دانت انتہائی گندے اور سڑے ہوئے ہوجاتے ہیں ۔

پھیپھڑوں کے لئے زہر قاتل

سگریٹ کا دھواں سیدھا ہمارے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔ جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کو سانس کے جملہ امراض لاحق ہوجاتے ہیں ۔ ساتھ ہی سگریٹ کی وجہ سے پھیپھڑوں کا سرطان ہونا بھی ایک خطرناک بات ہے ۔

⇓  مزید پڑھنے کیلئے یہاں کک کریں

Leave a Comment