جسم سے مسوں کے خاتمے کے لیے آسان ٹوٹکے

جسم سے مسوں کے خاتمے کے لیے آسان ٹوٹکے
Written by kahaniinurdu

جسم سے مسوں کے خاتمے کے لیے آسان ٹوٹکے

عمومی طور پر مسے جسم کے کسی بھی حصے پر نکل آتے ہیں ۔ لیکن عموما گردن اور اطراف میں پائے جاتے ہیں ۔ جبکہ زیادہ تر حاملہ خواتین یا درمیانی عمر کی عورتیں اس کا شکار ہوتی ہیں ۔ لیکن اب تک کسی بھی تحقیق سے مسے نکلنے کی وجوہات ثابت نہیں ہو سکیں ۔ مسوں کا صحت پر کوئی مضر اثر نہیں پڑتا البتہ ان کی جسم پر موجودگی دکھنے میں بُری لگتی ہے ۔ مسے ختم کرنے کے لیے کچھ آسان گھریلو ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں ۔جسم سے مسوں کے خاتمے

بیکنگ سوڈا اور کیسٹر آئل جسم سے مسوں کے خاتمے

ویسے تو مسوں کو ختم کرنے کے بہت سے طریقے ہیں ۔ لیکن جسم کے کسی بھی حصے سے مسے کو نکالنے کا بہترین طریقہ بیکنگ سوڈا (کھانے کا میٹھا سوڈا) اور کیسٹر آئل کا پیسٹ ہے ۔ دو چمچ میٹھے سوڈے میں ایک چمچ کیسٹر آئل شامل کر کے اس مرکب کو مسے پر لگائیں ۔ اس عمل کو روزانہ دو سے تین بار دہرائیں اور اس وقت تک دہراتے رہیں جب تک مسہ خود ہی ختم نہ ہو جائے ۔جسم سے مسوں کے خاتمے

ناخن پالش

ناخن پالش کے ذریعے بھی مسوں کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ کوشش کریں کہ بغیر رنگ والی ناخن پالش مل جائے۔ اگر دستیاب نہ تو کسی بھی رنگ والی ناخن پالش کو مسوں پر دن میں کم از کم 3 بار لگائیں ۔ اس عمل کو 2 ہفتے تک جاری رکھیں۔ اگر مسے کا سائز تلِ (مول) جتنا ہو تو اس کے خاتمے میں ایک مہینہ بھی لگ سکتا ہے ۔

باندھنا

مسے کو ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ دھاگے کا استعمال بھی ہے مسے کو دھاگے کے ذریعے باندھنے سے اس کی نشونما رُک جاتی ہے اور سائز نہیں بڑھتا ۔ مسے کو ایک ہفتے تک دھاگے سے باندھنے سے اس کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو تو احتیاطاً دھاگے کا استعمال نہ کریں ۔کیونکہ ممکنہ طور پر مسہ میں درد اور سوجن ہو سکتی ہے ۔

⇓  مزید پڑھنے کیلئے یہاں کک کریں

Leave a Comment