نماز پورے دھیان سے پڑھو
پیارے نبی ﷺ کے ایک صحابی تھے، جن کا نام عبداللہ بن زبیرؓ تھا ۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ وہ گھر میں کوئی نفل نماز پڑھ رہے تھے ۔
تھوڑی دور پر ان کا چھوٹا بچہ ہاشم سو رہا تھا ۔ اوپر سے ایک سانپ گرا اور بچے کے پاس پہونچ گیا ۔
گھر والوں نے بچے کے پاس سانپ دیکھا ، تو گھبرا گئے ۔ عورتوں اور بچوں نے شور مچایا اور کسی طرح سانپ کو وہاں سے بھگایا ۔
جب حضرت عبداللہ بن زبیرؓ نماز سے فارغ ہوئے تو پوچھا ، مجھے نماز میں کچھ شور و غل ہوتا ہوا محسوس ہوا تھا ، کیا کوئی معاملہ پیش آگیا تھا ؟
بیوی نے کہا : یہ لو ، بچے کی تو ابھی جان گئی تھی اور آپ کو کچھ خبر ہی نہیں
! سانپ سانپ کے شور سے پورا گھر گونج اٹھا اور آپ کو یہی نہیں معلوم کہ کیا معاملہ پیش آیا
حضرت عبداللہ بن زبیرؓ نے کہا : میں نماز پڑھ رہا تھا ۔ اگر میں نماز کی حالت میں اپنی توجہ دوسری طرف کر دیتا ، تو میری نماز کہاں رہ جاتی ۔
پیارے دوستو :جب بھی نماز پڑھو ، تو پورے دھیان سے پڑھو ، نماز میں اِدھر اُدھر نہ دیکھو ، پوری توجہ اور دھیان سے نماز پڑھنے سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار کرتے ہیں ۔
✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔
نوٹ :- ایسے ہی دل کو موہ لینے والے اور دل کو چھو لینے والے واقعات و حکایات پڑھنے کے لئے روز ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔ اور اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو ۔
Leave a Comment