فری لانسنگ کے متعلق ایک غلط فہمی ۔
بہت حیرت کی بات ہے کہ یوٹیوب پر اور دوسری جگہوں پر فری لانسنگ کی سینکڑوں ویڈیوز دیکھی ۔ بہت سارے کورسز دیکھے ۔ اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ بہت سےایسے بندےکورسز کروا رہے ہیں ۔ جنہوں نے خود فری لانسنگ سے ایک روپیہ بھی نہیں کمایا ۔
فری لانسنگ کے متعلق سینکڑوں ویڈیوز کے کورس بنا کر یوٹیوب پر پھینکے ہوئے ہیں ۔ جن کو دیکھنے کے بعد بہت افسوس ہوتا ہےکہ سوائے وقت کے ضیاع کے کچھ حاصل نہیں ہوا ۔ رٹی رٹائی تھیوری سے ویڈیوبنا بناکر چینل بھر دیا ۔ مقصد اور کام کی بات کےبجائے اپنی ذات اور اوٹ پٹانگ باتیں کی ہوئی ہیں ۔ سو میں سے 90 فیصد بے مقصد اور غیر متعلقہ باتوں میں وقت ضائع کیا ہوا ہے ۔
کون سی سکل میں فری لانسنگ کریں۔فری لانسنگ کے متعلق
میری فری لانسنگ سے متعلق تحریروں کے بعد بہت سے نوجوان رابطہ کرتے ہیں ۔ ہم نے فلاں جگہ سے فری لانسنگ کا کورس کیا ہوا ہے لیکن سمجھ نہیں آتی کام کیسے کرنا ہے ۔ ان سے جب پوچھا جاتا ہے کہ آپ کون سی سکل میں فری لانسنگ کریں گے ۔ ؟؟؟ کون سی سکل میں ماہر ہیں ۔ ۔ ؟؟؟ کس چیز کی سروس دیں گے ۔ ؟؟؟
تو آگے سے جواب آتا ہے کہ سکل تو کوئی نہیں سیکھی ہوئی ۔ کوئی سوفٹ ویئر نہیں آتا ۔ کسی کام سے متعلق معلوم نہیں ۔ ایسے لوگوں کے لئے یہی جواب ہوتا ہے کہ پھر کیا فائدہ ہوا فری لانسنگ کے کورسز کرنے کا ویڈیوز دیکھ کر کیا حاصل ہوا ۔ ؟؟؟
سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھیں کہ فری لانسنگ کوئی سکل یا باقاعدہ ہنر نہیں ہے ۔
فری لانسنگ کی مثال ایسی ہے کہ آپ کسی بازار یا پلازےمیں دکان ڈالتے ہیں ۔ تو اگر آپ کی دکان میں مال ہوگا آپ کے پاس کوئی چیز ہوگی تو ہی دکان سے کچھ کما سکیں گے ۔ یا آپ کو کوئی کام آتا ہے تو آپ مزدوری جس ہنر کے ذریعے کریں گے اگر اس کے اوزار اور سامان ہوگا تو ہی کام کرسکیں گے نا ۔
خالی دکان ڈال کر یا بغیر اوزار کے آپ کمائی کیسے کرسکتے ہیں؟؟؟
عجیب بات یہ ہے کہ بہت سارے ایسےلوگوں نے فری لانسنگ کے کورسز کر رکھے ہیں ۔ جن کو کسی بھی سکل سے تعارف نہیں ۔ مجھے ایک بات کا جواب دیں! جب آپ کے پاس کوئی سکل نہیں ۔ ڈیجیٹل فیلڈ کا کوئی کام نہیں آتا ۔ کسی بھی ہنر سے آشنا نہیں تو ۔ پھر آپ فری لانسنگ سیکھ کر کیا کریں گے ۔ ؟؟؟
افسوس ان پڑھے لکھے لوگوں پر ہوتا ہے ۔ جنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل، اپنی سوشل میڈیا وال بھرنے اور عام نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے فری لانسنگ سے مذاق بنا کر رکھ دیا ۔ کورسز کروانے والے بھی نہیں بتاتے کہ پہلے سکل سیکھو پھر فری لانسنگ سیکھو ۔
ایک نیا بندہ یہی سمجھتا ہے کہ فری لانسنگ سیکھ کر ہم پیسے کمانے کے قابل ہوجائیں گے ۔ اسی غرض سے وہ ڈائریکٹ فری لانسنگ والی ویڈیو دیکھ دیکھ کر وقت ضائع کرتا ہے ۔
یاد رکھیں ۔
فری لانسنگ سیکھنا اور سمجھنا صرف ایک دن کا کام ہے فری لانسنگ کرنے سے پہلے کوئی سکل یا ڈیجیٹل کوئی کام سیکھنا ضروری ہے فری لانسنگ وہی بندہ کر سکتا ہے جس کو کسی بھی سکل یا ڈیجیٹل فیلڈ کے کسی شعبہ میں مہارت ہو ۔
فری لانسنگ کی مکمل تھیوری، کام کا طریقہ، ٹپس اینڈ ٹرکس اور دیگر بہت ساری چیزیں فقط دایک دن میں سیکھی جا سکتی ہے ۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ ۔
آپ کوئی بھی سکل سیکھ لیں، کسی ایک سکل میں بھرپور مہارت حاصل کر لیں ۔ اس کے بعد میرے پاس آئیں آپ کو ایک دن میں فری لانسنگ ایکسپلین بھی کروں گا ۔ تمام فری لانسنگ پلیٹ فارم کا میتھڈ اور ان پر کیسے کام کیا جاتا ہے یہ بھی سکھاؤں گا ۔ آرڈر لینے سے لے کر پیمنٹ ہاتھ میں وصول کرنے تک کے تمام مراحل تفصیل سے سکھاؤں گا اور یہ سب کچھ فقط ایک دن میں سیکھا جا سکتا ہے ۔
پہلے کوئی بھی ایک سکل سیکھ لیں، کسی ایک سکل میں مہارت حاصل کرلیں ۔ اس کے بعدفری لانسنگ اور آن لائن سروسز کرنا کوئی مشکل کام نہیں ۔ کیوں کہ کوئی سکل ہوگی ڈیجیٹل کسی فیلڈ میں مہارت ہوگی تو ہی فری لانسنگ کر سکیں گے ۔
:مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں ۔
نوٹ :- اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو ۔
Leave a Comment