Lumpy skin disease ( LSD) – خطرناک بیماری لمپی سكن ڈیزیز کیا ہے؟ اس سے بچاؤ اور علاج کیسے ممکن ہے

Lumpy skin disease ( LSD)
Written by kahaniinurdu

خطرناک بیماری “لمپی سكن ڈیزیز ” کیا ہے؟ اس سے بچاؤ اور علاج کیسے ممکن ہے ۔

لمپی سكن ڈیزیز   نامی بیماری گاۓ بیل اور بعض اوقات بھینسوں میں پائی جانے والی ایک وائرل بیماری ہے۔ جو 2012 میں سب سے پہلے افریقہ کے کچھ ملکوں میں دیکھی گئی  ۔ اور آہستہ آہستہ یہ وہاں سے نکل کر یورپ، وسطی ایشیا، مشرق بعید اور پھر پاکستان کے ہمسایہ ممالک چین اور بھارت تک آ پونہچی ۔ خوش قسمتی سے ہمارا ملک اس بیماری سے اب تک بچا ہوا تھا۔ لیکن اس سال یہ بیماری پاکستان کے مختلف شہروں میں دیکھنے میں آ رہی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہ بیماری دراصل جانوروں کی چیچک کی ایک قسم ہے جو(برج جدی)نامی وائرس کے ذریعے سے پھیلتی ہے ۔

علامات : اس بیماری کی علامات میں جانور کو تیز بخار کھال کے اوپر پھنسیاں سستی کی کیفیت بھوک نہ لگنہ سانس لینے میں دشواری جوڑوں کی سوجن اور لنگڑاہٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ اس بیماری میں جانور کی گوشت اور دودھ دینے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اور اگر جانور گبن ہو تو وہ بچہ گرا دیتا ہے ۔ اس بیماری میں جانور مر بھی سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر یہ بیماری پہلی دفعہ ہوئی ہے ۔ ٹھیک ہونے کے بعد بھی جانور کی کھال پر نشانات رہ جاتے ہیں ۔

بچاؤ کا طریقہ : کیونکہ یہ بیماری ایک وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ اس لئے اس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکہ جو (گٹھلی ویکس) کے نام سے آتا ہے لگوانا واحد حل ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اس سے بچاؤ کا ٹیکہ ابھی یا تو دستیاب ہی نہی یا پھر اگر کسی کے پاس ہے تو وہ اتنا منہگا ہے کہ ایک عام فارمر کی پہنچ سے باہر ہے ۔

Lumpy vax

Lumpy vax گٹھلی ویکس

احتیاطی تدابیر ۔کچھ اقدامات کر کے ہم اس کے پھیلاؤ کو کم کر سکتے ہیں اور اپنے جانوروں کی حفاظت کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔

1- اپنے فارم میں نیے جانور داخل کرتے وقت یہ اطمنان کر لیں کے وہ جانور اس بیماری سے متاثر تو نہیں۔ اس کے لئے اس کی کھال کو اچھی طرح چیک کریں کہ اس پر کوئی پھوڑا وغیرہ تو نہیں ۔ 2- نیے جانور کو کم از کم 3 سے 5 دن علیحدہ رکھیں ۔ 3- اگر آپ کے فارم پر کوئی جانور اس بیماری کا شکار ہے تو اس کو علیحدہ کر دیں ۔ 4- کیوں کے مکھی مچھر اور چیچڑ اس بیماری کو پھیلانے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ تو اپنے فارم پر سپرے کا انتظام کریں تاکہ ان کو ختم کیا جا سکے ۔ 5- اپنے فارم پر صفائی کا بہتر انتظام کریں تاکہ جراثیم سے بچا جا سکے ۔ 6- اپنے جانوروں میں بیماری کے خلاف مدافعت پیدہ کرنے کے لئے ان کو اچھی خوراک اور کچھ دیسی چیزیں جن کا ذکر آگے کیا جا رہا ہے دیں ۔

Oxytetracycline آکسیٹیٹراسائیکلین

علاج : اس بیماری کا ویسے تو کوئی علاج نہیں۔ کیونکہ یہ ایک وائرل بیماری ہے اور خود با خود 12 سے 15 دن میں ختم ہو جاتی ہے ۔

پینسلین - Penicillin

پینسلین Penicillin

لیکن اس بیماری کی وجہ سے جانور کو ہونے والی مزید انفیکشن کا علاج مختلف انٹی بایوٹیک ادویات۔ جیسے (آکسیٹیٹراسائیکلین) اور (پینسلین) وغیرہ سے ممکن اس کے ساتھ کھال پر پھوڑوں کے لئے جراثیم کش سپرے کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ کچھ دیسی علاج بھی ہیں جو فائدہ مند دیکھ گئے ہیں ۔ اپنے جانور کی خوراک میں ہلدی اور خشک آملہ کا روزانہ استعمال ان کے قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے ۔

جانور کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے قہوہ۔

جانور کو بیماری کے دوران یا حفاظتی تدبیر کے طور پر 5 دن یہ قہوہ دیں ۔ اجزا : ادرک 10 گرام، گلو کے پتے 50 گرام، تلسی کے پتے 20عدد ، کالی مرچ 20 دانے، لونگ 5 دانے اور ہلدی 20 گرام ۔ بنانے کا طریقہ: تمام اجزا کو سوائے ہلدی کے اچھی طرح پیس کر ایک لیٹر پانی میں ابلنے رکھ دیں ۔  جب پانی آدھا رہ جائے تو ہلدی شامل کر لیں اور ٹھنڈا کر کے جانور کو پلا دیں ۔ یہ ایک جانور کی ایک دن کی خوراک ہے ۔

دیسی نسخہ ۔ نمبر 1 

اجزا : پان کا پتا 10 عدد، کالی مرچ 10 گرام ، لاہوری نمک 10 گرام اور گڑھ ایک پاؤ ۔ بنانے کا طریقہ : تمام اجزا کو پیس کر گڑھ میں ملا لیں اور ایک دن میں تین دفع تھوڑا تھوڑا دیں ۔

دیسی نسخہ نمبر 2 : اجزا 

ہلدی 10 گرام، پان کا پتا 2 عدد، لہسن ایک عدد، کالی مرچ 10 گرام، گوار گندل کا گودہ، نیم کے پتے 20 گرام اور کھانے کا سوڈا 10 گرام ۔

بنانے کا طریقہ : تمام اجزا کو پیس کر ملا لیں اور جانور کو دن میں ایک دفع کھلا دیں جب تک ٹھیک نہ ہو جائے ۔

کھال پر موجود پھوڑوں کے لئے سپرے : 1- نیم کے پتے کے کر پانی میں ابال لیں اور اس کو جانور پر دن میں دو دفع سپرے کریں ۔ 2- پنکی یا لال دوا جس کو پوٹاشیم پر مگنٹ بھی کہتے کو پانی میں ڈال کر اس کا سپرے جانور پر دن میں دو دفع کریں ۔

وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے “سورہ تغابن” پڑھ کر اپنے جانوروں پر دم کریں ۔

اللّه پاک ہم سب کے مال کو تمام بیماریوں سے محفوظ رکھیں آمین ۔

Lumpy skin disease ( LSD) – خطرناک بیماری لمپی سكن ڈیزیز کیا ہے؟ اس سے بچاؤ اور علاج کیسے ممکن ہے

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں ۔

نوٹ :- ایسی ہی تحریر روز  پڑھنے کے لئے ویب سائٹ کا وزٹ کریں ۔ اور اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ

Leave a Comment