لیکوریا یا وائٹ ویجائنل ڈسچارج(عورت کی شرمگاہ سےسفید پانی کا اخراج) کیوں ہوتا ہے

likoria
Written by kahaniinurdu

وائٹ ویجائنل ڈسچارج کو2حصوں Pathological اور Physoligical میں تقسیم کیا گیا ہے

۱ پیتھالوجیکل.

نارملی ویجائنا میں lactobacillus بیکٹیریا رہتے ہیں ۔ جسے عام طور پر vaginal floraکہا جاتا ہے ۔ ہمارے جسمانی اعضاء جیسا کہ آنکھوں، ناک، منہ اینل سکریشن میں باڈی گارڈ بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں ۔ جنہیں میڈیکل سائنس کی زبان میں defenses organismکہتے ہیں ۔ یہ باہر کے بیکٹیریا کو جسمانی اعضاء میں داخل نہیں ہونے دیتے ۔ لیکن جب مریضہ کی کسی بیماری کی وجہ سے قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے ۔ صحت ٹھیک نہیں رہتی ۔وائٹ ویجائنل ڈسچارج

پبلک ٹائلٹ استعمال کیا گیا ہو تو ایسی صورت میں باہر کے بیکٹیریا ویجائنا میں داخل ہو جاتے ہیں ۔ جو ویجائنا میں موجود lactobacillus بیکٹیریاز کو مار دیتے ہیں ۔ یوں باہر کے بیکٹیریا ویجائنا میں نشوونما ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ جسے vaginitis بولتے ہیں اس حالت میں ویجائنا سے سفید ڈسچارج ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ بہت ہی زیادہ بے چینی محسوس ہوتی ہے انٹرکورس کے بعد شدید درد محسوس ہوتا ہے ۔ ویجائنا سرخی مائل رنگ ہو جاتا ہے سوزش کی وجہ سے، بدبو دار ڈسچارج ہوتا ہے ۔

انفیکشن انٹرکورس

اگر ایڈوانس سٹیج میں بیکٹیریا سروکس یا یوٹرس کی طرف جا رہے ہوں تواسے pelvic inflammatory diseaseبولتے ہیں ۔ ایسی صورت میں مریضہ کو lower abdominal painپیٹ میں درد ہو تا ہے ۔ کمر درد کرتی ہے شدید کمزوری ہو جاتی ہے ۔ جیسے لیکوریا کہتے ہیںیہ انفیکشن انٹرکورس کے درمیان آپ کے خاوند کو بھی ہو سکتا ہے ۔ لہذا ایسی صور ت میں انٹرکورس سے اجتناب کریں یا کانڈم استعمال کریں ۔

باہر سے داخل ہونے والےایسے سوئمنگ پول جن کے پانی میں کلورین یا سلفر نہ ملایا گیا ہو جراثیم مارنے کے لیے،ان میں نہانے سے پرہیز کریں ورنہ وہاں سے بھی بیکٹیریا اندر داخل ہو کر سوزش کا سبب بن سکتے ہیں ویسے بھی سوئمنگ پول میں ایک اور خطرناک پیراسائٹ ہوتا ہے جو ناک سے دماغ میں چلا جاتا ہے اور دماغ میں سوزش کرتا ہے موت یقینی ہو جاتی ہے سوئمنگ پول میں نہانے سے پہلے کلورین یا سلفر سے اچھی طرح سوئمنگ پولز کو آلودگی سے پاک کر لیا جائے۔

بیکٹیریاز کے نام یہ ہیں.وائٹ ویجائنل ڈسچارج

Candida, Bacterial, Vaginosis, Trichomoniasis, Herpes, Chlamydia

کبھی کبھی سنگل انفیکشن رہتا ہے تو کبھی مکس انفیکشن بھی ہو سکتا ہے اس کیس میں ویجائنا اور سروکس چیک کی جاتی ہے کہ انفیکشن کہاں تک گیا ہے ایسی صورت میں ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جنہیں Pap smear test اور High Vaginal swab

 

۲ فیزیلوجیکل ۔ وائٹ ویجائنل ڈسچارج

اگر انٹرکورس کے بعد یا پھر پیریڈز شروع ہونے سے پہلے یا بعد میں ۔ اووی لیشن ڈیز یعنی انڈہ بننے کے ایام میں جب انڈہ خارج ہوتا ہے ۔ اس دوران وائٹ ڈسچارج ہو رہا ہوتویہ عارضی اور بالکل نارمل ہے ۔ ایسی حالت میں کمردرد یا جسم درد نہیں ہو گا ۔ بدبو وغیرہ نہیں آ ئے گی ایزی محسوس کریں ۔وائٹ ویجائنل ڈسچارج

علاج ۔

لیکوریا کی تشخیص کے بعد زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس میڈیسن کا کورس کروایا جاتا ہے جس میں Doxycycline metronidazoleیا دیگر میڈیسن استعمال کروائی جاتی ہیں لیکن میڈیسن خود سے استعمال مت کریں اس میں احتیاط ضروری ہے پانی زیادہ پئیں صحت کا خیال رکھیں کاٹن کے کپڑے پہنیں زیادہ بدبو دار ویجائنل ڈسچارج کی صورت میں pantiliners استعمال کریں کیونکہ یہ ویجائنا میں بیکٹیریا داخل ہونے سے روکتا ہے

پبلک ٹائلٹ استعمال کرنا ہو تو اپنے پرس میں اپنا پرسنل ٹشو ضرور رکھیں کیموڈ یا فلش کو اچھی طرح دھو کر استعمال کریں ویجائنا اچھی طرح وائپ کریں پبلک مقام پر استعمال شدہ صابن سے ہرگز ہاتھ مت دھوئیں کیونکہ اس سے بھی باہر کے بیکٹیریا اندر داخل ہو سکتے ہیں صحت مند غذا کھائیں مصالحہ دار اور چٹپٹے کھانوں اور کافی سے پرہیز کریں اس سے vaginal flora متاثر ہوتا ہے قوت مدافعت میں کمی آتی ہے جس سے وجہ انفیکشن برقرار رہتا ہے اور ریکوری میں وقت لگ سکتا ہے

حتی کہ آ پ کو ہسپتال داخل بھی کیا جا سکتا ہے ایسی حالت میں وٹامن سی بہت اہمیت کی حامل ہے جو ویجائنل انفیکشن لیکوریا کی مریضہ کو تجویز کی جاتی ہے جن میں CAC 1000 سربیکس زی وغیرہ شامل ہیں اگر میڈیسن استعمال کرنا مشکل ہو تو پھر اسٹابری امردو مالٹے لیموں انناناس کو بطور پھل کھائیں کیونکہ ا ن میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہے ۔

⇓  مزید پڑھنے کیلئے یہاں کک کریں

 قدیمی نسخہ جات  میاں بیوی جنسی مسائل اور علاج

Leave a Comment