خواتین کے لئے ایک منفرد بزنس آئیڈیا ۔
کراچی کی میڈم فضاء محمود صاحبہ نے سال قبل رابطہ کیا میرے ذہن میں ایک منفرد آئیڈیا تھا ۔ جو ان کے ساتھ شیئر کیا انہوں نے اس آئیڈیا کو مزید موڈیفائی کیا اور کام شروع کر دیا ۔
میڈم فضاء کو کھانے پکانے خصوصاً فاسٹ فوڈ میں کافی مہارت تھی ۔
انہوں نے سب سے پہلے گلستانِ جوہر میں اپنی ایک دوست کے سکول میں لنچ باکس سٹارٹ کئے ۔ اب ماشاء اللہ وہ گلستانِ جوہر اور گلشن اقبال کے 3 سکولز میں لنچ باکس سروائے کر رہی ہیں ۔ اچھی چند دن قبل انہوں نے بتایا کہ تمام خرچے وغیرہ نکال ک 60،70 ہزار روپے ماہانہ بچت ہورہی ہے ۔
میڈم فضاء پہلے چونکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بورڈ آفس سے منسلک تھی ۔ کراچی کے تمام بڑے چھوٹے سکولز کے ساتھ تعلقات تھے ۔ تو یہ بزنس آئیڈیا بوسٹ کر گیا ۔ بچوں کے سکولز میں عموماً اس آئیڈیا پر بہترین انداز میں کام کیا جاسکتا ہے ۔ خاص کر الیٹ سکولز اور مہنگے سکولز میں یہ بزنس کامیاب ہوسکتا ہے ۔
لنچ باکس بزنس آئیڈیا ۔لنچ باکس بزنس آئیڈیا
بچوں کی من پسند کچھ ڈشز کو آپ سکولز میں لنچ باکس کے طور پر سروائے کرکے بہترین بزنس برینڈ بنا کر کما کر سکتے ہیں ۔ پاستہ، نوڈل، میکرونی، سپیگڈی،سویٹ میکرونی، کیسرول،میک ، بے بی برگر، سینڈوچ، منی پیزا وغیرہ ۔ دیگر ڈشز کو لنچ باکس کا طور پرسکولز میں کام کیا جاسکتا ہے ۔ انہیں فوڈز میں مزید موڈیفکیشن کی جاسکتی ہے ۔ مزید بہتر انداز میں آئٹمز بنائی جاسکتی ہیں ۔
عموماً الیٹ کلاس سکولز میں بچوں کو دوپہر میں لنچ باکس کے طور پرپرینٹس کی طرف سے اعلیٰ غذا دینے کا رواج ہے ۔ اسی لئے ان سکولز کے آس پاس کیفوں یا ریسٹورینٹ میں کھانے پینے کے نام پر صرف لوٹ مار ہی ہوتی ہے ۔ آپ جائزہ لیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ عموماً روٹس، بیکن ہاؤس سکولز کے آس پاس بڑے فوڈ برینڈز کی برانچز ہوتی ہیں ۔ جیسے سب وے، کے ایف سی، میکڈولنڈز وغیرہ ۔
ان برانچز کی اچھی خاصی سیل ان سکول کے لنچ سےبھی ہوتی ہے ۔ کیوں کہ ان سکول میں پڑھنےوالے بچوں کی غذا اچھی ہوتی ہے ۔ ان بچوں کا ماہانہ بجٹ بھی اچھا خاصا ہوتا ہے ۔ یہ بزنس آئیڈیا اس طرح کے ٹاپ سکولز میں کامیاب ہوسکتا ہے اور بہترین بزنس کیا جاسکتا ہے ۔
طریقہ کار ۔
سب سے پہلے اس بزنس کا مکمل پلین کریں اپنے شہر کے چند بڑے سکولز کی لسٹ بنائیں ۔ پیپر ورک کر لیں کہ آپ کو کہاں سے کس طرح کمپین چلانی ہے ۔ اپناایک فوڈ برینڈ بنائیں اس برینڈ میں بچوں کے لنچ باکس سے متعلق افادیت اور مکمل تفصیل درج ہو ۔ اس کے بعداپنا ایک عدد بزنس کارڈ بنائیں ۔
ایک بروشر جس پر مکمل تفصیل درج ہوجیسے برینڈ کی افادیت، مینو اور بزنس کے اغراض و مقاصد اور اس بروشر کوپرنٹ کروالیں ۔ شہر کے بڑے اورالیٹ سکولز میں جائیں پرنسپل اور انتظامیہ سے ملاقات کریں ۔ انتظامیہ سے کہیں کہ والدین سے بات کریں پرینٹس کو لنچ باکس کے لئے امادہ کریں ۔ لنچ باکس کی افادیت اور ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس بزنس کو لانچ کرنے کی ڈیل کریں ۔
اول تو آپ کو مشکلات ہوں گی لیکن ایک سکول کا بھی پروجیکٹ مل گیا تو سمجھو ۔ آپ کو دوسرے سکولز کے پروجیکٹ بھی مل سکتے ہیں ۔ جتنے دن سکول لگتا ہے اس حساب سے روزانہ کا مینو بنائیں جیسے اگر ایک ہفتے کےچھ دن سکول لگتا ہے ۔ تو آپ اپنے مینو کو چھ دن پر تقسیم کر دیں ۔ جیسےپیر ۔ چکن سینڈوچ/ منگل ۔ میکرونی/ بدھ ۔ پاستہ/ جمعرات ۔ برگر/ جمعہ ۔ سویٹ میکرونی/ ہفتہ پیزا ۔
اس کے ساتھ آپ ہر مینو میں بسکٹ، چپس، چاکلیٹ، ٹافیاں ایڈ کر کے مینو کو مزید بہتر کر سکتے ہیں ۔
آپ کو جب ایک سکول کا پروجیکٹ مل جائے توجتنے بچوں کا آرڈ ملا ہے ۔ اس حساب آپ نے یہ کرنا ہے کہ بازار سے لنچ باکس لینے ہیں ۔ یا اگر بڑا آرڈر مل جائے توکسی پلاسٹک یا سٹیل کے برتن بنانے والی کمپنی سے ۔ اپنے برینڈ کےلنچ باکس تیار کروائیں اور بہترین انداز میں کام کریں ۔لنچ باکس بزنس آئیڈیا
ایسٹیمیٹ ۔
میڈم فضاء کے مطابق ایک بچے کے لنچ باکس پر عمومی خرچہ تقریباً 150-100 روپے آرہا ہے ۔ یہ فی بچہ300روپے کے حساب سے لنچ باکس دے رہیں ہیں ۔ ایک بار کی انویسٹمنٹ میں آپ کو ایک پلاسٹک والا اچھا لنچ باکس 300-500 اور سٹیل والا 800 -1000 میں ملے گا آرڈر کے مطابق حساب کر سکتے ہیں ۔
باقی را مٹیریل کا خرچہ ہرآئٹم کے حساب سے لگایا جاسکتا ہے ۔ سکول لیول کی بنیاد پر اور پرینٹس ڈیمانڈ پر ایسٹیمیٹ مختلف ہوسکتا ہے ۔ اگر آپ کے ہاتھ میں ذائقہ ہے اور آپ فاسٹ فوڈ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔ تو یہ بزنس آپ کے لئے بہت سود مند ثابت ہوسکتا ہے ۔ اپنے شہر کےپروائیوٹ مہنگے ، الیٹ کلاس اور بڑے سکول کی لسٹ بنائیں ۔ ان میں کمپین چلائیں اور اس بزنس پر بھرپور پلان کریں ۔
بڑے برینڈز سکول میں سے کسی ایک سکول کا پروجیکٹ مل جائے ۔ تو سمجھوکہ آپ برینڈ لیول پر بڑا کام کرسکتے ہیں ۔ جیسے روٹس، بیکن ہاؤس، ایچیسن، کوئین میری، کنوینٹ، گریسنٹ، ماما پارسی، سٹی سکول، بی وی ایس، فاؤنڈیشن، برٹش اورسیز، بلوم فیلڈ، ویلڈرینس، فوربیل، ہیڈسٹارٹ، سپرنووا، جیسس اینڈ میری، سی اے ایس، بائے ویو وغیرہ ۔
یہ بزنس خواتین گھر بیٹھے کر سکتے ہیں اگرآرڈ مل جاتا ہے ۔ توسکول ڈیلور کرنے کے لئے گھر کے کسی فرد کو ہائیرکیاجاسکتا ہے ۔
لہذا گزارش ہے کہ ۔
اگر آپ کے ہاتھ میں ذائقہ ہے فاسٹ فوڈ میں پاستہ، نوڈل، میکرونی، سپیگڈی،سویٹ میکرونی، کیسرول،میک ، بے بی برگر، سینڈوچ، منی پیزا وغیرہ بنا سکتے ہیں ۔ تو اس بزنس پر ضرور پلان کریں ان شاء اللہ بہت فائدہ مند بزنس ثابت ہوگا ۔
:مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں ۔
نوٹ :- اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو ۔
DataNumen Zip Repair Free Download – Latest Version
video editing new job idea – ویڈیو ایڈیٹنگ
Leave a Comment