اپنے غصے کو کیسے کنٹرول کریں

how-to-control-your-anger
Written by kahaniinurdu

اپنے غصے کو کیسے کنٹرول کریں ؟

والدین کا رویہ کچھ یوں ہے کہ میاں بیوی کی آپس میں نہیں بنتی یا پھر ساس بہو کے جھگڑے ہیں ۔ اب انسان کی فطرت کہ وہ کمزور پر ہی اپنا غصہ نکالتا ہے ۔ یہاں بچے بلا وجہ کے غصے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ بات کچھ اور ہوتی ہے ۔ وجہ کچھ اور ہوتی ہے لیکن اس کا خمیازہ بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے ۔۔

ایک بات یاد رکھیں کہ جب تک آپ خود کو ریلیکس نہیں رکھیں گے تب تک اسی طرح ہوتا رہے گا ۔ اپنے غصے کی وجہ کو تلاش کیجئے ۔ وجہ تلاش کرنے کے بعد حل تلاش کرنا آسان بھی ہے اور ممکن بھی ۔

 

پریکٹس نمبر 1 ۔اپنے غصے کو کیسے کنٹرول کریں

آپ ایک پانی کا گلاس لے کر اپنے بیڈ پر جائیں ۔ سیدھا لیٹ کر دو سے تین منٹ تک اپنی آنکھیں بند کر لیں ۔ اس دوران لمبی اور گہری سانسیں لیں لیکن اپنے جسم کو بالکل ڈھیلا چھوڑ دیجئے۔ اپنی سانسوں اور دل کی دھڑکن کو محسوس کریں اس پیٹرن میں کھو جائیں ۔۔۔ تین منٹ کے بعد آنکھ کھولیں اور تھوڑا سا وقفہ لیں ۔ پھر اس پانی کے گلاس کو آہستہ آہستہ تین گھونٹ میں پی لیں اور کھڑے ہو کر دس سے بارہ قدم چلیں ۔۔۔۔

 

پریکٹس نمبر 2 ۔

ایک خالی پیج لیں ۔ اس پر عنوان کی جگہ اس شخص کا نام لکھیں جس پر آپ کو غصہ ہے ہا جسے آپ کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن کہہ نہیں پائے ۔ اس پیج پر اپنے اندر کی ساری باتیں لکھ دیجئے ۔ جو کچھ آپ کہنا چاہتے تھے ۔۔ یاد رکھیں جب ہم کسی کو جواب دینا چاہیں لیکن نہیں دیتے تو یہ چیز ہمارے اندر ایک گرد کی طرح جمع ہو کر ہمیں تنگ کرتی ہے ۔ اسے باہر نکالنا بہت ضروری ہے ۔ سب کچھ پیج پر لکھنے کے بعد اسے پھاڑ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیجئے اور ڈسٹ بین میں پھینک دیں ۔۔۔

 

پریکٹس نمبر 3 ۔

ریسرچ کہتی ہے کہ ہر بارہ منٹ کے بعد ہمارے جسم کے تمام فنکشن تبدیل ہو جاتے ہیں ۔ غصہ یا موڈ سوونگ سب کچھ ۔ تو اگر ہم بارہ منٹ کیلئے کنارہ کشی اختیار کر لیں تو ہمارے مسائل ختم ہو سکتے ہیں ۔ اگر آپ غصے میں ہیں تو وہاں سے ہٹ جائیں ۔ اس شخص سے بارہ منٹ کیلئے دور ہو جائیں ۔ مگر ہم کرتے یہ ہیں کہ لگے ہی رہتے ہیں اور ہماری یہ سٹیٹ اپنے میکسیمم پر پہنچ جاتی ہے جبکہ بارہ منٹ کا وقفہ یا کنارہ کشی ہمیں مکمل روک سکتی ہے ۔ کئی رشتے ٹوٹنے سے بچ سکتے ہیں۔اپنے غصے کو کیسے کنٹرول کریں

 

پریکٹس نمبر چار ۔

رات کو روزانہ تیس سے چالیس منٹ اپنی ذات کیلئے ضرور نکالا کریں ۔ اس دوران خود سے باتیں کریں ۔ اپنے آپ کی سنیں ۔ اپنا خود کا حال احوال پوچھیں ۔ آپ کے اندر کا انسان آپ سے بہت کچھ کہنا چاہتا ہے لیکن آپ اس کیلئے وقت ہی نہیں نکالتے ۔ وہ بیزار ہو جائے تو آپ کا ظاہر چڑ چڑا ہو جاتا ہے ۔ اس روئے زمین پر اگر کوئی ایسی جگہ ہے جہاں انسان اپنی مرضی سے اپنی پسند اور دلچسپی کے لمحے جی سکتا ہے تو وہ جگہ اس کا ذاتی تخیل ہے جہاں وہ اپنی مرضی کے کردار اور رنگ بھر سکتا ہے ۔

اپنی روح سے تعلق مضبوط کریں ۔ اس طرح آپ سکون حاصل کر سکتے ہیں۔ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف رہیں۔

 

⇓  مزید پڑھنے کیلئے یہاں کک کریں

آن لائن ارنگ • سنہرے حروف

خدارا اپنے ساتھ یہ ظلم نہ کیجیے کوشش کیجیے، محنت کیجیے

Leave a Comment