مکئی
مکئ کو انگریزی میں Maize کہتے ہے۔ جبکہ شمالی امریکہ اور آسٹریلین انگلش میں اس کو Corn بھی کہتے ہیں۔ اس کا بوٹنیکل نام Zea mayz ہے۔ تعلق اس کا monocot کے مشہور ترین family یا خاندان Poaceae یا Gramineae سے ہے۔اس پودے میں male اور female پھول الگ الگ ہوتے ہیں۔ اس کے چوٹی پر جو پھول بنتے ہیں ان کو Corn tussel کہتے ہیں۔ یہ male flowers ہے۔ اس کا پشتو نام ” بمبلے” ہیں۔
پودے کے درمیان پر Female flowers اگتے ہیں جن کو Kernels کہتے ہیں۔ اس کے درمیان corncob ( پشتو نام شتئی) ہوتا ہے۔ اس کے باہر جو گھاس کے چھلکے ہوتے ہیں ان کو Husk ( پشتو نام کوسڑہ) کہتے ہیں۔مکئ کے پیدوار تو ویسے پوری دنیا سے reported ہے۔ لیکن سب سے زیادہ مکئ پیدا کرنے میں پھر سے امریکہ ٹاپ پر ہے۔ اس کے بعد چائنہ اور برازیل کے نام ہیں۔
مکئی تقریباً ہر ثقافت میں ایک اہم خوراک ہے۔ اسے پاؤڈر یا آٹے (corn flour) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے۔ستمبر کے آغاز سے ﮨﯽ ﻣﮑﺌﯽ ﮐﯽ بھٹے، سِٹا یا چھلی (وگی) تیار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ مکئی کے سِٹا، بُھٹا یا چھلی ایک ایسی چیز ہے جو شاید ہی کسی کو ناپسند ہو۔ لوگ ان کو مختلف طریقوں سے سے کھاتے ہیں۔
بعض لوگ اُبال کر اور بعض بھون کر کھانا پسند کرتے ہیں۔ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﻤﮏ میں ﺑﮭﻮﻥ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﯾﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﺎ ﮐﺮ ، کوئی گرم سرخ کوئلے کے اوپر بون رہا ہے۔اسی طرح مکئ کے کچے دانے گھی اور نمک کے ساتھ روسٹ کیے جاتے ہیں۔ جسے نینے یا ( پڑسکے ) کہتے ہیں یہ بھی بہت مزے دار اور لذیذہوتے ہیں۔ نینوں کی بہت سارے اقسام ہیں جس پر پھر لکھوں گا۔
مکئ کے نرم اور میٹھے بْھٹے بھْون کر ہرعمر کے لوگ خوب شوق سے کھاتے ہیں اور اکثر اوقات اس کے ساتھ اخروٹ بھی خوب میچ کرتی ہے۔ کچے بھْٹے اْبال کر بھی کھائے جاتے ہیں۔ گرم بھْٹے پر نمک یا لیموں چھڑک کر بھی کھانے کا اور مزہ ہوتا ہے۔
فوائد :.
▪️مکئ بحیثیت اناج، پھل اور سبزی پوری دنیا میں استعمال ہوتی ہے جو ﻟﺬﺕ ﺍﻭﺭ ﻏﺬﺍﺋﯿﺖ ﺳﮯ بھرپور ہے۔
▪️ﻧﺸﺎﺳﺘﮧ ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﻘﺪﺍﺭ کے وجہ سےColon cancer ، cholesterol اور IBS ﮐﮯ ﺧﻄﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﮐﻢ ﮐﺮﻧﮯ کی باعث ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ۔
▪️ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺍیک ﺑﮭﭩﮧ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﭗ ﻣﮑﺌﯽ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ۔ ﺗﻮ ﺍ ﺳﮯ 18.4 Fibre ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺟﺲ سے blood sugar levels ﮐﻮ ﻣﺴﺘﺤﮑﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺩ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ۔
▪️مکئی complex carbohydrates پر مشتمل ہے۔ اسے کھانا صرف توانائی کا ذریعہ نہیں بلکہ دماغ اور اعصابی نظام کیلئے بھی بہت مفید ہے۔
▪️ مکئی وٹامن B 12 اور Iron سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ خون کے RBCs کی پیداوار کو بڑھاتی ہے ۔جو خون کی کمی سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ RBCs ناصرف جسم صحت مند اور چاق وچوبند رکھتا ہے بلکہ چہرے پر تازگی اور شادابی بھی چھلکتی ہے۔
▪️مکئی میں lotine اور xeccinthene بھی ہوتا ہے۔ جو retina یعنی آنکھ کی پُتلی میں موجود molecular fat ہیں اور بصارت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بینائی کیلئے بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔
▪️یہ وزن کم کرنے والے افراد کیلئے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ توانائی کی کثافت کو کم کرنے اور بھوک کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزن کنٹرول میں رہنے کے لئے چاول کھانے کی بجائے مکئی کو ترجیح دیں۔
▪️برطانوی کارنویل یونیورسٹی کی مطابق مکئی انٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔اس میں Phenolic acid نامی compound پایا جاتاہے جس کی وجہ سے جسم میں antioxidation بڑھتے ہیں۔
▪️جن افراد کو Diabetes یا بلڈ پریشر کامسئلہ ہوانہیں مکئی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔اس میں موجود Photochemicals کی وجہ سے خون میں اعتدال رہنے کی وجہ سے شگر لیول کنٹرول میں رہتی ہے ۔ساتھ ہی بلڈ پریشر نہیں ہوتا۔ مکئی میں موجود starch کا استعمال glucose اور insulin کے ردعمل کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
▪️اسے کھانے سے قبض دور ہونے کے ساتھ پیٹ ٹھیک رہتا ہے۔ ایسے کھانے جن میں Fibre موجود ہووہ جسم کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں ۔مکئی ایسے ہی کھانوں میں سے ایک ہے۔ فائبر کی وجہ سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اور قبض نہیں ہوتی۔
⇓ مزید پڑھنے کیلئے یہاں کک کریں
Great benefits of eating apples – سیب کھانے کے زبردست فائدے
Leave a Comment