۔فیصل آباد میں باھر سے خریداری کرنے کے لئے آنے والوں کیلئے مفید معلومات ۔
1? ۔ کپڑےخواتین کے سلے اور ان سلے برینڈز کے لینے ہوں تو کوہ نور پلازہ اور ڈی گراؤنڈ میں ساری دکانیں ہیں ۔ لوکل لینے ہوں تو بھوانہ بازار اور انارکلی بازار بہترین ہیں ۔ اور ہول سیل پر لینے ہوں تو ریل بازار میں واقع مکی اور مدنی مارکیٹ میں بہت سستے مل جاتے ہیں ۔ مردانہ کپڑے کی دکانیں ریل بازار کے شروع میں بھی ہیں ۔ بھوانہ بازار سے بھی ملتا ہے لیکن سب سے سستا مکی اور مدنی مارکیٹ کارخانہ بازار سے ہی ملتا ہے ۔ اگر کٹ پیس لینے ہوں تو وہ لال مل ایریا ٹاٹا بازار راجباہ روڈ بیرون کارخانہ بازارمردانہ شرٹ کا کپڑا اور مردانہ گارمنٹس پینٹ کوٹ و شیروانی لینےکے لیے ریل بازار کی گھنٹہ گھر والی سائیڈ اور ڈگلس پورہ ۔
2? ۔ ہوزری کا سامان اور بڑی چھوٹی سلائی مشینیں جناح کالونی اور مین بازار ڈگلس پُورہ ۔
3? ۔ بچوں کے کھلونے اور جھولے وغیرہچھوٹے کھلونے لینے ہوں تو جھنگ بازار میں مسجد کے پاس سے اندر گول بازار میں ۔ اگر تھوڑے بڑے پلاسٹک کے لینے ہوں تو بھوانہ بازار کے پاس واقع ریگل روڈ پر کافی دکانیں ہیں اور جھنگ بازار میں بھی ۔ اگر لوہے کے بڑے جھولے بنوانے ہوں تو اسلام نگر کے پاس جیل روڈ پر ۔
4? ۔ ائیر کولرز کیلئے جھمرہ روڈ اور سولر پلیٹس اور ھر قسم کی موٹروں کے لیے جھنگ روڈ اور موٹر مارکیٹ ۔
5? ۔ الیکڑونکس کا بڑا سامان لینے کے لیے سرکلر روڈ اور کوتوالی روڈ ۔
6? ۔ الیکٹرونکس کا چھوٹا سامان اور اس کی مکمل رئپئرنگ کا سامان بھوانہ بازار اور سکول والی گلی سے ۔فیصل آباد
7? ۔ زیورات کرنسی نوٹ پرائز بانڈ کے لئے ریل بازار ۔
8? ۔ کمپیوٹر اور اس سے متعلقہ سامان ریکسٹی پلازہ ۔
9? ۔ چارپائیاں اور لوہے کی الماریاں ، پیٹیاں وغیرہ ڈجکوٹ روڈ جھمرہ روڈ اور شیخوپورہ روڈ سے اچھی ملتی ہیں ۔
10? ۔ پلاسٹک کا سامان جھنگ بازار سے بھی اچھا ملتا ہے اور ستیانہ روڈ پر میکڈونلڈ کے بعد بھی ۔ بہت بڑی دکانیں ہیں ۔
11? ۔ موبائل فون سے متعلقہ ھول سیل سامان گھڑیاں اور عینکیں…… کچہری بازار
12? ۔ ھر قسم کی گاڑیوں ٹرکوں ٹریکٹروں اور بسوں کے نئے پرانے سپئر پارٹس اور چھوٹے بڑے نئے پُرانے جنریٹر گرائنڈرز ڈرل مشینیں لاری اڈہ و بلال گنج مارکیٹ سرگودھا روڈ ۔
13? ۔ گاڑیوں کے نئے پُرانے ٹائر سرکلر روڈ و لاری اڈہ کے سامنے ۔فیصل آباد
14? ۔ ھر طرح کے جُوتے ھول سیل پر امین پُور بازار سے بھوانہ کی طرف جانے والی گلی ۔
15? ۔ کتابوں کی خرید و فروخت ، چھپائی ،مہریں، ڈیکوریشن و لیدر جیکٹس کے لیے امین پور بازار ۔
16? ۔ بڑے ٹریولنگ بیگز کے لیے بھوانہ بازار اور چھوٹے بیگ زیادہ مقدار میں بنوانے ہوں تو گول مچھلی والا بازار ۔
17?. آرا مشین ٹوکہ مشین ٹیوب و زرعی مشینری برگر شوارما بار بی کیو اور ریسٹورنٹ مشینری سمندری روڈ جھال کے قریب و مقبول روڈ جھال اور ھر طرح کا مل مشینری کا سامان ریلوے روڈ…. ھر طرح کے الیکٹرک وزن کنڈے اور دیگر سامان کارخانہ بازار اور ھر طرح کی دیسی دوائیں و پنسار سٹور کا سامان بھی کارخانہ بازار ۔
18? ۔ کھوتا ریڑھی و ھاتھ ریڑھی بنی بنائی بہترین دجکوٹ روڈ بیرون جھنگ بازار ۔
19? ۔ دھاگے نلکیاں اور کپڑوں پر لگنے والا دوسرا سامان منٹگھمری بازار سے پاس چھوٹی سی گلی میں سے ملتا ہے جو آگے جھنگ بازار میں جا نکلتی ہے ۔ بچوں کے سلے ہوئے سوٹ بھی اسی گلی سے ملتے ہیں ۔
20? ۔ ہول سیل پر جوس، پانی، پرفیوم، کاسمیٹکس، ھیئر سیلون بیوٹی پارلر پیمپرز اور اس طرح کی دوسری چیزیں بھی کارخانہ بازار اور منٹگھمری بازار کے درمیانی حصے سے ۔
21? ۔ بچوں کی سائیکلیں منٹگمری بازار کی راجباہ روڈ والی سائیڈ سے اور کچہری بازار سے ریل بازار کی طرف سروس روڈ والی مارکیٹ سے…. پُرانی امپورٹد لینی ھوں تو بلال گنج سرگودھا روڈ ۔
22? ۔ برتن اور کراکری کا سارا سامان جھنگ بازار میں موجود دکانوں سے ملتا ہے خاص طور پر جو جھنگ بازار کی گھنٹہ گھر والی سائیڈ کے آس پاس چھوٹی گلیاں نکلتی ہیں ۔
23? ۔ پلاسٹک کریش دانہ کی کچھ دکانیں کارخانہ بازار تا پرانا کارپوریشن دفتر اور وھیں موجود ضلع کونسل کی مارکیٹ کے اندر موجود ھیں ۔فیصل آباد
24? ۔ سیکنڈ ہینڈ اور نئی سلائی کڑھائی کی مشینیں جناح کالونی سے بھی مل جاتی ہیں اور ریگل روڈ کی طرف سے ڈگلس پورہ کے مین بازار سے بھی ۔ چھوٹی بڑی ہر قسم کی ۔ یعنی گھریلو استعمال کے لیے بھی اور کمرشل مقاصد کے لیے بھی ۔
25? ۔ ہر قسم کے پردے، سلے سلائے بھی اور اگر خود بنوانے ہوں تب بھی، تولیے، بیڈ شیٹس، نیپکن وغیرہ سرسید ٹاؤن میں فاطمہ جناح روڈ پر بہت اچھے اور بہت سستے مل جاتے ہیں ۔ رضائی طلائی کا کپڑا اور سلی سلائی مکمل بھی یہیں سے ملتی ہیں ۔ کمبل اور کھیس کی بھی بہت ورائٹی ہوتی ہے ۔
26? ۔ ھر طرح کی لکڑی اور لکڑی سے متعلقہ سامان اور لکڑی کی مصنوعات و کاریگر اور ٹی آر گاڈر سریا اینگل شیخوپورہ روڈ حاجی آباد و ڈجکوٹ روڈ و جھنگ روڈ پر موجود ہے ۔
Leave a Comment