اپنے فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک ہونے اور ختم ہونے سے بچائیں ۔
کچھ ایسے طریقے جس سے آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہونے اور ختم ہونے سے بچ جائے گا ۔ بعض میتھڈ ایسے ہیں اگر وہ استعمال کر لئے جائیں تو اکاؤنٹ کافی سٹرونگ ہوجاتا ہے ۔
1 ۔ لاگن اپروول (Login Approval)فیس بک اکاؤنٹ
اپنے اکاؤنٹ کو موبائل فون اور ای میل سے لاگن اپروول لازمی کریں ۔ یعنی آپ کا اکااونٹ آپ کے موبائل سے لاک ہوجائے گا ۔ آپ جب بھی کسی دوسری ڈیوائس سے لاگن ہوں گے آپ کو موبائل اور ای میل پر ہر مرتبہ نیا کوڈ آئے گا ۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر ہیکر کے پاس آپ کا پاسورڈ بھی ہو تب بھی وہ آپ کا اکاؤنٹ کھول نہیں سکتا ۔ کسی بھی دوسری ڈیوائس پر کوئی بھی لاگن ہونے کی کوشش کرے گا ۔ موبائل نمبر پر کوڈ آئے گا جب پر کوڈ انٹر نہیں ہوگا آئیڈی لاگن نہیں ہوگی ۔
Get Alert about unrecognized login
Two-factor authentication
لاگن اپروول کےلئے یہ دو آپشن ایکٹیو کریں ۔
2 ۔ پروفائل کمپلیٹ (Complete Profile)
اپنی پروفائل کمپلیٹ کریں فیس بک کی طرف سے ہدایات ہیں کہ اپنی مکمل معلومات کا فارم لازمی فل کریں ۔ اپنی اوریجنل تصویر، اپنا مکمل نام، اپنا ایڈریس، مستقل ایڈریس، عارضی ایڈریس، مصروفیت، تعلیم وغیرہ وغیرہ ۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی آپ کے اکاؤنٹ کو رپورٹ کرتا ہے ۔ تو فیس بک منیجمنٹ سب سے پہلے یوزر کی پروفائل دیکھتی ہے ۔ اگر پروفائل 100 فیصد مکمل ہے تو اس کا مطلب بندہ فیک نہیں ہے ۔ کیوں کہ فیک آدمی کبھی اپنی مکمل ڈیٹیل نہیں دیتا ۔
3 ۔ آئیڈینٹی کنفرمیشن (Identity Confirmation)
اپنی شناخت کنفرم ضرور کروائیں اس کے بہت سارے فوائد ہیں پروفائل کافی سٹرونگ ہوجاتی ہے ۔ اپنے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ساتھ اپنی فیس بک آئی ڈی کی شناخت کنفرم کروائیں ۔ اس میتھڈزکے بہت سارے فوائد ہیں ۔ فیس بک ای کامرس اور ایڈورٹائزنگ میں کافی معاونت ملتی ہے ۔
4 ۔ غیر متعلقہ اپلیکیشن، ویب سائٹس
فیس بک کے ساتھ غیر متعلقہ ایپس، ویب سائٹ کو کبھی لنک مت کریں ۔ اگر کبھی کسی طرح ایکٹیویٹی رہی ہو جیسے آٹوفالور، آٹو لائیکر ایپس یا ویب سائٹ کے ساتھ اٹیچ کی ہو تو ۔ اس سے جلد از جلد لاگ آؤٹ کر لیں ۔ کیوں کہ یہ غیر قانونی کام ہے اور عموماً آٹو لائیکر، آٹوفالور والی ویب سائٹ پر جو ایکسیس ٹوکن جنریٹ ہوتا ہے ۔ یہ حقیقت میں پاسورڈ ہی ہوتا ہے اور اس پر زیادہ ایکٹیو رہنے والی آئیڈیز فیس بک سے ڈس ایبل ہوجاتی ہیں ۔
5 ۔ سیکورٹی کی (Security Key)
تھرڈ پارٹی اتھنٹیکیشن ایپ، یونیورسل ٹواینڈ فیکٹر (third-party authentication app، Universal 2nd Factor)
وی پی ایس, وی پی ایس 2, یو ٹو ایف، یو ایس بی سیکورٹی جو کافی سٹرونگ ہے ۔ آپ کا پاسورڈ کی یو ایس بی میں ہوتا ہے۔ ہر بار لاگن ہونے لئے الگ سے سیکورٹی کی اور پاسورڈ جنریٹ ہوتا ہے ۔
یہ سیکورٹی بنکر, اےٹی ایم, اور بڑے ملٹی نیشنل کمپنیز اس میتھڈ کو یوز کرتی ہیں یہ ویری سائن اور اے وی جی کی سیکورٹی خاص کر کمپنیز کے ساتھ مل کر ایک واچنگ سسٹم ہوتا ہے جیسے ہی آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کرتا ہےمطلب ہیکنگ کے لئے فشنگ, کوڈنگ, بولٹرنگ, بائی سوس, ایوین مین یا کوئی بھی میتھڈ استعمال کرنے لگتا ہے سیکورٹی الارم سے آگاہ کر دیا جاتا ہے
ہیکنگ کے طریقے:
اس میتھڈ میں سب سے بڑا رسک ہیکر خود ہیک ہو جاتا ہے اپنا آئی پی اور لوکیشن دکھا دیتا ہے ۔ کیوں کہ اس سیکورٹی نظام میں پچھلے کچھ عرصے میں بہت نامی گرامی سائبر سیکورٹی کمپنیوں نے انوسٹ کر کے جدید ترین سیکورٹی کو فروغ دیا ہے ۔ ہیکر جو اپنا فیک آئی پی جنریٹ کر کے ہیکنگ کرتا ہے یہ میتھڈ اس کی آئی پی توڑ دیتا ہے اور اوریجنل آئی پی شو کر دیتا ہے ۔ جس سے ہیکر کو خبر نہیں ہوتی فیس بک سرور اس کے ساتھ اٹیچ ہو رہا ہے اس میں سالانہ پے کرنی پڑتی ہے ۔فیس بک اکاؤنٹ
باقی اس کے علاوہ بھی ہیکنگ کے طریقے ہیں جن سے ویب آئی پی یا سرور کو ہیک کیا جاتا ہے وہ بڑے لیول کا کام ہے اور کافی ہائی پیڈ اور مہنگے سورس ہیں ۔
کسی بھی طرح غیر متعلقہ ایکٹیویٹز اور فیس بک ٹرم اینڈ کنڈیشن کے خلاف ورزی کی صورت میں آئی ڈی ڈس ایبل ہوجاتی ہے ۔ ٹرم اینڈ کنڈیشن کی خلاف ورزی نہ کریں تو کبھی بھی آئیڈی کو نقصان نہیں ہوتا ۔ لہذا اپنی آئی ڈی کو لاگن اپروول، پروفائل کمپلیٹ، اور آئیڈینٹی ضرور کنفرم کریں ۔ ان شاء اللہ ہر طرح سے آئیڈی محفوظ رہے گی۔
:مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں ۔
نوٹ :- اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو ۔
Leave a Comment