10 اکتوبر ,مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان ( محسنِ پاکستان ) ان کی مغفرت اور بلند درجات کےلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمامِ کریں ۔ ۔ ۔ ۔ !!!!!
پیدائش
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے ڈاکٹر صاحب 1952ء میں پاکستان منتقل ہوۓ ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی ڈاکٹر صاحب نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلی تعلیم حاصل کی 1967 میں ہالینڈ سے “میٹالرجی” میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔
عملی زندگی ڈاکٹر عبدالقدیر خان
1976 میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئر نگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی ۔ 1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا ۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ مئی 1998 میں ڈاکٹر صاحب نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں “کسٹ نامی” درسگاہ کی بنیادرکھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں “حلال امتیاز” سے نوازا گیا ۔
خدمات
ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے ۔غوری میزائیل” سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکر نے والے متعد دمیزائیل تیار کر نے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ اسی ادارے نے 25 کلومیٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز ۔ لیزر رینج فائنڈر، لیز رتھریٹ سینسر ، ڈیجیٹل کو نیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت۔ پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بناۓ ۔
وفات
اگست 2021 میں، خان کو COVID-19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد خان ریسرچ لیبارٹریز ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ خان 10 اکتوبر 2021 کو پھیپھڑوں کے مسائل کے ساتھ اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں منتقل ہونے کے بعد انتقال کر گئے ۔ اسلام آباد کے “ایچ ایٹ قبرستان” میں دفن ہونے سے پہلے انہیں فیصل مسجد میں سرکاری جنازہ دیا گیا ۔ ڈاکٹر صاحب کی وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی ۔ ان کی عمر 86 برس تھی ۔ اللہ پاک مغفرت فرماۓ آمین ثم آمین ۔
اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ “پاکستانی عوام کے لیے وہ ایک قومی ہیروتھے ۔ صدر پاکستان عارف علوی نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک شکر گزار قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔
:مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں ۔
نوٹ :- اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو ۔
Leave a Comment