کیا کولڈڈرنک کا استعمال ہاضمے میں مدد کرتا ہے؟

does-the-use-of-cold-drink-help-with-digestion
Written by kahaniinurdu

کیا کولڈڈرنک کا استعمال ہاضمے میں مدد کرتا ہے؟

کولڈڈرنک کا استعمال کسی بھی دعوت وغیرہ کے کھانے کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ لوگوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ بکرا عید پر لازمی طور پر ان ڈرنکس کا اہتمام کرتے ہیں۔

آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں کہ اس میں کتنی حقیقت ہے۔کولڈڈرنک

عام طور پر کولڈڈرنک میں پانی، کافی مقدار میں چینی، سوڈا، کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس، مصنوعی رنگ(artificial colours), محفوظ کرنے والے کیمیکل(preservatives ) اور کیفین(caffeine) پائی جاتی ہے۔ اس میں کوئی بھی ہضم کرنے والے خامرے( enzymes) نہیں پائے جاتے۔ان اجزاء میں سے کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو ہاضمے کو تیز کرے۔ ہاں اس کے کافی سارے نقصانات ضرور ہوتے ہیں۔

جیسا کہ دانت کے سخت غلاف( tooth enamel) اس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے۔ سینے کی جلن کے مریض کی تکلیف اس سے بڑھ سکتی ہے۔ زیادہ مقدار میں چینی موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔ یہ ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔کچھ کولڈ ڈرنکس میں کیفین(caffeine) کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ کی وجہ سے لوگ اس کے عادی بن سکتے ہیں۔

ایک چیز جس کی وجہ سے لوگ شاید اسے ہاضمے میں مددگار سمجھتے ہیں۔ وہ ہے اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس۔ اسے جب ڈرنکس میں ڈالا جاتا ہے تو یہ مائع (liquid) ہوتی ہے۔ لیکن جسم کے درجہ حرارت پہ یہ گیس بن جاتی ہے۔ جس سے اس کے پینے والے کو ڈکار آتا ہے۔ جس کو وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس نے کھانا ہضم کر دیا ہے۔ حالانکہ یہ محض خوش فہمی ہی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بجائے ہاضمے کے یہ معدے کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

اگر آپ کھانے کو لذیذ بنا کر کھانے میں ان کولڈ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں۔ تو یہ الگ بات ہے لیکن ان کے مضر صحت اثرات کو مدنظر لازمی رکھیں۔ لیکن اگر آپ ہاضمے میں مدد کے لیے لیتے ہیں تو استعمال سے پہلے لازمی سوچئے گا۔

 

ڈاکٹر مسعود ترین ماہر امراض معدہ و جگر و آنت

عورتوں میں بریسٹ کینسر کی علامات

 

تلبینہ کا استعمال

 

نوٹ :- اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو  

 

Leave a Comment