Daal Chawal – دال چاول  ایک لاجواب اور بہترین بزنس

Daal Chawal
Written by kahaniinurdu

دال چاول  ایک لاجواب اور بہترین بزنس

دال چاول کا کام میں نے 2013 میں کیا ہوا ہے۔ اور دو بندوں کو کام کروا کر بھی دیا جو الحمدللہ اب تک بہترین انداز میں چل رہا ہے ۔ پنجاب اور سندھ میں دال چاول بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں۔بہت کم انویسٹمنٹ میں یہ بزنس شروع کیا جا سکتا ہے۔اگر اس کو منفرد ریسیپی اور اچھے طریقے سے کیا جائے تو بہت منافع بخش اور بہترین بزنس ہے ۔

 چاول چونکہ سستی ڈش ہے:دال چاول

دوسرے کھانوں کی بہ نسبت زود ہضم اور لائٹ فوڈ میں شمار کی جاتی ہے جس کو ہر کوئی پسند کرتا ہے ۔ پنجاب اور سندھ کے علاوہ دوسرے شہروں میں یہ ڈش بہت جلد مشہور اور کامیاب ہوسکتی ہے۔ اگر کچھ چیزوں کا اضافہ کیا جائے۔ اس فوڈ بزنس کو منفرد ریسپی اور بہترین طریقے سے کیا جائے۔ تو گارنٹی کے ساتھ یہ بزنس بہت جلد پھلے پھولے گا اور بہت منافع بخش بزنس ثابت ہوگا ان شاء اللہ ۔

یہ بزنس بہت کم انویسٹمنٹ میں شروع کیا جاسکتا ہے۔ اگر اپنا معیار اچھا رکھیں, ریسیپی اچھی اور منفرد رکھیں,۔صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں تو یقین مانیں یہ بزنس سوچ سے زیادہ اچھا منافع دے گا ۔ یہ بزنس 10,000/ 30,000 ہزار روپے سے باآسانی شروع کیا جاسکتا ہے ۔ اور روزانہ کم سے کم بھی 1500/2000 روپے سے بھی زیادہ منافع کمایا جاسکتا ہے ۔

اب آتے ہیں بزنس فزیبلٹی اور اس بزنس کو سٹارٹ کرنے اور انفرادیت کے ساتھ کیسے کام کیا جائے ۔

:انویسٹمنٹ

انویسٹمنٹ اوسطاً 15,000/30,000

ریہڑی 5000/15000

ریہڑی پر لگانے کے لئے پینافلیکس 1000,1200

چٹائی 1500/3000

دیگچہ دال کے لئے 1000/1500

دیگچہ چاول کے لئے 2500/4000

(برتن 5000/6000 (10عدد پلیٹ, 10 عدد سلاد والی پلیٹ, 10عدد کولی رائتہ کے لئے, 4عدد جگ بمع 8 گلاس, چمچ, کانٹے, نمک دانی, ٹشوپیپر وغیرہ)

:بہترین جگہ کا انتخاب

سب سے پہلے تو آپ شہر میں کوئی جگہ تلاش کریں۔ اگر دکان کی انویسٹمنٹ نہیں تو ریہڑی سے یہ کام شروع کریں۔پہلے تو آپ کو فری جگہ بھی مل سکتی ہے اگر جگہ مناسب اور مشہور شاہرہ پر مل رہی ہو تو 1000 روپے سے 3,4 ہزار کرایہ پر جگہ مل سکتی ہے۔ریہڑی استعمال شدہ 4 ہزار سے 8 ہزار تک اور نئی 10,15 ہزار میں اچھی ریہڑی بن جائے گی ۔

ایک عدد بڑی چٹائی خرید لیں جو 1500 سے 3000 تک اچھی مل جاتی ہے ۔ ایک بڑا دیگچہ جو 12,15 کلو چاول والا ہو 3,4 ہزار تک مل جائے گا ۔ایک دیگچہ دال کے لئے جو 1000,1500 روپے تک مل جائے گا ۔

اس کے ساتھ تمام برتن خرید لیں جن میں 10 بندوں کے لئے انتظام کریں۔ 10 پلیٹ کھانے والی, 10 سلاد پلیٹ سلاد والی, 10 کولی رائتہ کے لئے, نمک دانی 4 عدد, چمچ 15عدد, ٹرے 4 عدد, پلیٹیں ایگسٹرا 10 عدد, 4 جگ 10 گلاسوں کے ساتھ ۔

(یہ تمام اخراجات اوسطاً اور اندازے سے لگائے جا رہے ہیں۔ موجودہ وقت کے حساب سے قیمتیں زیادہ ہوسکتی ہیں)

اب بات کرتے ہیں اس کو کچھ منفرد طریقے سے کیسے کریں گے ۔

شہر کے کسی ڈیزائنر سے ریہڑی کے حساب سے تین طرفہ اچھے اور جاندار ڈیزائن میں پینا فلیکس بنوائیں ۔جس میں قیمت اور اضافی خصوصیات جلی طور پر لکھی ہوں۔ اس بینر کو اپنی ریہڑی پر لگا دیں ۔ گھر میں تمام چیزیں تیار کریں۔ سادہ چاول ابالتے وقت ساتھ میں تھوڑا سا آئل زیرہ شامل کر لیں اس سے چاول خوشبودار اور ذائقہ دار ہوجائیں گے ۔

اس کے علاوہ دو دالیں مکس کرکے بنائیں دال مونگ اور دال مسور۔ اسی کے ساتھ اگر شامی کباب اور چکن پیس بھی شامل کر لیں تو سونے پہ سہاگہ۔علاوہ ازیں سبز رائتہ اور مکس سلاد شامل کریں جس میں پیاز, ٹماٹر, کھیرا, بند گوبھی یہ تمام چیزیں باریک کاٹ کر سلاد بنا لیں ۔

گھر سے تمام چیزیں دوپہر 10 بجےتک تیار کرلیں۔ریہڑی کے نیچے والے حصے میں تمام سامان رکھیں۔ اپنی مطلوبہ جگہ پر ریہڑی کھڑی کریں, چٹائی والی جگہ پر پانی سے ہلکا چھڑکاؤ کریں۔ چٹائی بچھائیں, اور ترتیب سے گلاس جگ وغیرہ رکھ لیں اور اب گاہکوں کا انتظار کریں ۔

گاہک کو مسکرا کر ویلکم کریں, گاہک کو عزت سے بیٹھنے کا اشارہ کریں اور اس کا آرڈر پروٹکول سے پیش کریں ۔

ایک ٹرے میں دال چاول والی پلیٹ رکھیں۔ سلاد اور رائتہ الگ الگ رکھیں, ایک طرف نمک دانی رکھیں۔الگ سے پلیٹ میں کانٹا چمچ اور ٹشوپیپر رکھیں اور گاہک کو پروٹوکول اور باعزت طریقے سے پیش کریں ۔

اسی کے ساتھ اگر تھوڑا مزید خرچہ کر کے اسی سیٹ اپ کو ماڈرن اور نیچرل لک دیں۔ تو مزید اٹریکشن, مشہوری اور کامیابی کا سبب بنے گا ۔ گاہک کے بیٹھنے کے لئے گاؤ تکیہ والی مجلس نما جگہ, الگ الگ بیٹھنے کے لئے لکڑی سے بنے دیوان ۔

اگر آپ کے پاس دکان یا مستقل ٹھیہ کی انویسمنٹ ہے۔ تو اس کام کو مزید ماڈرن اور ایڈوانس لیکن نیچرل طریقے سے کریں تو بہت فائدہ ہوگا۔ کیوں کہ آج کل نیچرل لک کا بہت ٹرینڈ چل رہا ہے کسٹمر اٹریکٹ ہوتا ہے ۔اسی انفرادیت کی وجہ سے مشہوری ہوتی ہے ۔

منافع کی شرح:

اب بات کریں اس کے منافع کی شرح کی۔ تو روزانہ کے دس کلو چاول, 3,4 کلو دال, بمع سلاد رائتہ, چکن,شامی کباب تو یہ تقریباً 5 سے 7 ہزار کا خرچہ ہے زیادہ سے زیادہ ۔ ۔ اگر ایک دن میں یہ بک جائیں تو آسانی سے 1500/2000 روپے منافع حاصل ہوسکتا ہے ۔

ریٹ یہ ہوسکتا ہے ۔

دال چاول چھوٹی پلیٹ 50روپے۔

 درمیانی پلیٹ 80روپے۔

 بڑی پلیٹ 120 روپے۔

شامی کباب 15روپے۔

آلوبینگن کباب 10 روپے۔

چکن پیس سنگل 50 روپے۔

چکن پیس کواٹر 150 روپے۔

ایک اہم بات ۔

کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا ۔ کسی بھی کام کو اگر منفرد اور الگ انداز سے کریں تو چھوٹے سے چھوٹا کام بھی الگ اور شاندار پہچان بنا لیتا ہے ۔ چائے کے ایک کپ کے لئے اگر مکمل برانڈ بنا کر کام کیا جائے۔ تو وہ بھی مشہوری اور ٹرینڈنگ کی مثال بن جاتا ہے ۔

لہذا کوئی بھی بزنس کریں اس کو برینڈ بنا کر ٹرینڈ پر لائیں۔ اس کو ماڈرن اور منفرد انداز سے کریں ۔ ان شاء اللہ آپ کا بزنس آپ کا شوق جذبہ اور جنون بن جائے گا اور آپ کو کام کرنے میں مزا آئے گا ۔

 

:مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں ۔

نوٹ :- اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو  ۔

ReCaptcha Solver

 

Leave a Comment