مردوں میں بانجھ پن کے اسباب علاج
مردوں میں تولیدمادہ منویہ کے مسائل 40فیصد سے زائد بانجھ پن کی وجوہات کا سبب بنتے ہیں سپرمیٹوجینیسز سپرم بننے یا سپرم کی نشوونما کو کہتے ہیں ۔ عورتوں کے بیضہ (Ovum) سے بالکل مختلف جو کہ ہر ماہ عورتوں میں وقفے سے اووریز سے خارج ہوتا رہتا ہے ۔ سپرم خصیوں کی بشرہ جرثومیہ(Germinal Epithelial) سے لگاتار تیار ہوتے رہتے ہیں ۔
جرمینل ایپی تھیلیل سے سپرم اغدیدیوس (Epidermic) میں خارج کرد ئیے جاتے ہیں۔ جہاں پر انزال سے پہلے سپرم میں میچوریشن ہوتی ہے ۔ سپرم کی نسل تیار ہو نے میں تقریباً 73دن لگتے ہیں ۔ اس لیے سپرم کی ابنارمل تعداد ان واقعات کاریفلیکشن ہوتی ہے ۔ جو سپرم اکھٹا کرنے سے پہلے 73دن میں واقع ہوتے ہوں ۔ سپرم کی پیداوار میں تبدیلی کا مشاہدہ کرنے کے لیے کم از کم 73دن کی ضرورت ہوتی ہے ۔
سپرم کی پیداوار تھرموریگولیٹڈ(Thermoragulated) ہے یعنی حرارت سے کنٹرول ہوتی ہے ۔ خصیوں کے اندر حرارت خصیوں کی تھیلی صفن (Scrotum) کے پھیلنے اور سکڑنے سے کنٹرول ہوتی ہے ۔ سپرم کی پیدائش تقریباً 1oFپر ہوتی ہے ۔ خصیوں کے لیے بیرونی حرارتی صدمہ سپرم کی پیدائش میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ مثلا بہت زیادہ گرم ہاتھ خصیوں کے اوپر بڑی دیر تک بیٹھے رہنا جس سے حرارت وہاں جمع ہوتی ہے ۔ اور منتشر نہیں ہوتی ٹائیٹ زیر جامہ پہننا جس سے خصیوں کی حرارت بڑھ جائے خصیے زیادہ دیر تک سامنے پیٹرو کی طرف رہیں ۔
خصیوں کو پہنچنے والے صدمے،انفکشن ورم خصیہ(Orchitis)کن پیڑے(Mumps) ورم البربخ (Epididymitis)خفاء الخصتین (Cryptozoic)۔ یعنی پیدائشی طور پر یہ خصیوں کا پیٹ میں رہ جانا دوالی الصفن( Varicolored کیمیکلز سے ایکسپوز ہونا۔ ہارمون کے توازن میں خرابی، تیز بخار کیفین بھنگ(Marijuana) الکوحل کا استعمال وغیرہ وزن بہت زیادہ ہونا بہت کم ہونا ۔
ماحولیاتی فیکٹرز (اثرات) ریڈی ایشن پوائزنگ سے خصیے فیل ہوجاتے ہیں ۔ سیسہ اور کیڈ میم پوائزنگ کیمو تھراپی ادویات کا استعمال اینا بولک سٹیرائیڈز ، سمی ٹی ڈین، سپائیرونولیکٹون سے سپرمیٹو جینیسز کاعمل متاثر ہوتا ہے ۔ فینی ٹوئن ایف ایس ایچ ہارمون کا درجہ کم کرتی ہے ۔ سلفاسیلازین اور نائیٹرو فیورنٹوئن سے سپرم کی حرکت متاثر ہوتی ہے ۔
کسی جراہی ہرنیا وغیرہ کے اپریشن کے بعد خصیوں میں خون کی سپلائی کی خرابی صحبت کے وقت لبریکنٹس کا استعمال سے سپرم ہلا ک ہوجاتے ہیں ۔ جس طرح عورتوں میں اووریز کے کیسے جہاں سے بیضہ خارج ہوتا ہے۔ ایف ایس ایچ اور ایل ایچ ہارمونز کو رسپونڈ کرتے ہیں ۔اسی طرح مردوں میں خلیات (Leading Cells ) اور خصیوں کی جرمینل ایپی تھلیل بھی (Gonadotrophins) کی تحریک کو رسپونڈ کرتے ہیں۔
بعض مردوں میں جرمینل ایپی تھلیل میں فائبروسس ہوجاتا ہے اور سپرم کی پیداوار متاثر ہوتی ہے ۔ اور بعض مردوں میں (Leading) خلیات سے ہارمون ٹسٹوسٹی ران کی تراوش کم ہوجاتی ہے ۔ جس سے بھی سپرم بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔ اولیگو سپر میا کے مریضوں میں گو نیڈوٹروفن کی پیمائش ہونی چاہییے ۔ تاکہ خصیوں کے فیل ہونے کا پتہ چلایا جاسکے ۔ خصیوں کے ناکام ہونے میں شکوک و شبہات خصیوں کی بائی اوپسی (Biopsy)سے دور ہوسکتے ہیں ۔
غدہ قدامیہ کی سوزش ماد منویہ کو خصیوں سے لانے والی نالیوں میں رکاوٹ ،پس خرام (Retrograde) انزال جس میں مادہ منویہ پیچھے کی طرف مثانے میں خارج ہوجائے بھی مردانہ بانچھ پن کا سبب بنتے ہیں ۔ مرد اور عورت دونوں اینٹی سپرم اینٹی باڈیز پیدا کرتے ہیں اگر عورت اینٹی سپرم اینٹی باڈیز پیدا کرے تو سپرم فم رحم کی بلغم میں بے حرکت ہو جاتے ہیں۔
اگر مرد اینٹی سپرم اینٹی باڈیز پیدا کرے جو کہ 3سے 20فیصد بانچھ پن کا شکار مرد کرتے ہیں تو سپرم اکٹھے (Agglutinate)ہوجاتے ہیں ۔فم رحم کی بلغم میں داخل نہیں ہو پاتے ناکام ہوجاتے ہیں اینٹی سپرم اینٹی باڈیز کی تشخیص سپرم کے تجزئیے کے ایک حصے کے طور پر دونوں پارٹنرز کے امنیاتی (Immunologic)مطالعے سے ہو سکتی ہے ۔
مردوں میں ابھی تک اینٹی سپرم اینٹی باڈیز کا کوئی موثر علاج نہیں ہے۔ اس کے علاج میں سپرم کو بلاواسطہ فم رحم یا رحم میں داخل کیا جاتا ہے ۔ مردوں میں بھی دباؤ(Stress) کے نتیجے میں تولیدی اعضاء میں خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے ۔ جس میں نارمل جنسی فعل میں کمی اور جنسی پرفارمنس ٹھیک نہیں رہتی ۔ چند جوڑوں میں ان کے بانجھ پن کے لیے کوئی بھی حیاتیاتی تشریح نہیں۔ طبیبوں کو مریضوں کے وزن اور لائف سٹائل کو ضرور مدِنظر رکھنا چاہیے ۔ اور مردوں اور عورتوں میں کاز تلاش کرکے علاج کرنا چاہئیے ۔
Leave a Comment