Category - میاں بیوی

انسان اپنی زندگی میں ناجانے کتنے ہی لوگوں کے ساتھ تعلق قائم کرتا ہے بہت سارے لوگ اس کی زندگی میں آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ۔انسان بے شمار لوگوں کو اپنا دوست بنتا ہے ۔وہ لوگ وقت کے ساتھ اس کو چھوڑ کر چلے ہی جاتے ہیں

انہیں لوگوں میں سے آنے جانے والوں میں سے انسان اپنے ہی ایک ایسے دوست کا بھی انتخاب کرتا ہے جو اس کی زندگی میں ایک مرتبہ شامل ہونے کے بعد اس سے کبھی بھی دُور نہیں جاتا جو زندگی بھر اس کا ساتھ دیتا ہے اور اس کو کبھی بھی نہیں چھوڑتا جو نکاح جیسے خوبصورت بندھن میں بندھنے کے بعد ایک دوسرے کے لیے راحت کا سامان کرتے ہیں ۔۔

بلکہ دو انسانوں کے درمیان پہلے رشتہ کو قائم کرتے ہیں اور نکاح کرکے اللہ تعالی کے حکم کو مانتے ہیں اللہ تعالی کی طرف سے انسان کے لیے یہ ایک عظیم ترین تحفہ ہے یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس میں اللہ نے خیر ہی خیر ڈالی ہے جو ایک دوسرے کے لیے محبت ،اُلفت ،ہمددری رکھتے ہیں ۔

مگر اب افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شطیان نے اس رشتہ کو خراب کرنے میں کسی بھی حد تک جانے کی سوچی ہوئی ہے شطیان بہت سے غلط کام انسانوں سے کرتا ہے مگر اس کو خوشی نہیں محسو س ہوتی ،البتہ اگر شطیان کسی میان بیوی کے درمیان جھگڑا کرتا ہے تو اُس دن وہ بہت خوشی محسوس کرتا ہے