Category - سنہرے حروف

دنیا کا ہر کام اچھی امید رکھ کر شروع کریں لیکن کسی انسان سے تعلق بناتے ہوئے وقت اچھی اُمید کا سہارا بالکل بھی نہیں لینا چاہیے،

کسی کے الفاظ سے اس قدر متاثر نہ ہوجائیں کہ اُسکا منفی پہلو آپکو دِکھنا ہی بند ہو جائے، کیونکہ اکثر الفاظ جذبات ہوتے ہیں اور وقت اور جذبات ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں

دوسرا یہ کہ ہر انسان ہمارے علاوہ بھی کئی رشتوں سے جُڑا ہوا ہوتا ہے کسی انسان کے سارے جذبات ایک ہی انسان سے جُڑے ہوئے ہوں ایسا ممکن نہیں وہ جو ہم سنتے ہیں وہ خالی باتیں ہوتی حقیقت نہیں اور ہو سکتا ہے

ان رشتوں کے دباؤ میں آکر یا انکے لیے جذبات جاگنے پر آپ کے متعلق جذبات بدل جائیں یا پھر بہت سارے رشتوں میں تقسیم ہونے سے مجبوراً آپ کیلئے وہ جذبہ نہ ہو جس کی آپ امید رکھتے ہیں