Bermuda Triangle – برمودا ٹرائی اینگل

Bermuda Triangle - برمودا ٹرائی اینگل
Written by kahaniinurdu

△برمودا ٹرائی اینگل△

جس کا نام ہمیشہ سے ہی ایک کانسپریسی کے طور پر لیا جاتا ہے ۔
برمودا ٹرائی اینگل سے مراد یہ نہیں کہ وہاں کوئی واقعی ہی ٹرائی اینگل پڑی ہوئی ہے بلکہ ۔ یہ 3 ملکوں کے درمیان ایسی جگہ ھے جو کہ جیومیٹریکلی تکون کی شکل بناتی ھے ۔ ان میں فلوریڈا، برمودا اور پوریٹو ریکو کے درمیان کا ایریا شامل ھے ۔

اس جگہ کی مشہوری پہلی دفعہ 1945 میں ہوئی ۔  جب اس راستے سے گزرنے والا جہاز ریڈار سے غائب ہو گیا اور ان کا کوئی پتہ نہیں چلا کہ وہ کدھر گئے ۔ ابھی یہ حادثہ نیا ہی تھا کہ اس راستے سے گزرنے والا ایک بحری جہاز بھی غائب ہو گیا ۔ یوں اس جگہ کے بارے میں انتہائی عجیب و غریب باتیں مشہور ہو گئی ۔

مثلا ہمارے ہاں یہ مشہور ھے کہ۔

اس حصے میں دجال قید ھے لہذا وہ اس ایریا سے کسی کو گزرنے نہیں دیتا ۔
جبکہ انگریزوں کا اس کے بارے میں کچھ اور نظریہ تھا ۔ چنانچہ سائنسدانوں نے اس پر تحقیق کرنے کی کوششیں شروع کر دی اور وہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوئے ۔

سونار ٹیکنالوجی ایک ایسی ٹیکنالوجی ھے ۔ جس کی مدد سے آواز کی شعاعوں کو استعمال کر کے سمندر کے نیچے کی چیزیں دیکھ سکتے ہیں ۔ اس میں بنیادی طور یہ اصول استعمال ہوتا ھے ۔  کہ آواز کو مخصوص فریکوئنسی پر سمندر کی تہہ میں بھیجا جاتا ھے ۔ اور وہ واپس آ کر دوبارہ اوپر اوریجن پر پہنچتی ھے ۔ اور یوں اس سے ہم اندر کی ساری صورت حال کی ڈرایئنگ بنا کر اس کے نیچے کے حالات کا اندازہ لگا لیتے ہیں ۔

چنانچہ سونار کی مدد سے برمودا ٹرائی اینگل کے نیچے کی سطح کا تجزیہ کیا گیا ۔  تو پتہ چلا کہ برمودا ٹرائی اینگل میں سمندر کی سطح ایک جیسی نہیں ۔ بلکہ عجیب سی ھے جس میں کسی جگہ سرنگ ھے ۔ جس کا منہ کہیں سے کھلا اور کہیں سے بند ھے کہیں سے تنگ ھے ۔ اس کے علاوہ اس جگہ میں میتھین گیس کی مقداربہت ہی زیادہ پائی گئی ۔


اور یہ گیس پیکڈ حالت میں موجود تھی   اور یہ گیس عام طور پر پیکٹس سے ایک دھماکے سے ریلیز ہوتی ھے ۔

اور جب یہ ریلیز ہوتی ھے تو اس وقت ہی وہاں حادثے ہوتے ہیں ۔ یعنی برمودا ٹرائی اینگل میں ہر وقت حادثے نہیں ہوتے ۔ بلکہ تب ہی حادثے ہوتے ہیں جب وہ میتھین گیس کے پیکٹس پھٹتے ہیں شائد یہی وجہ تھی کہ برمودا ٹرائی اینگل میں بحری جہاز اور چیزیں ڈوبتے تھے ۔

ہوائی جہاز کے غائب ہونے کی سائنس دانوں نے یہ توجیہہ پیش کی کہ اس سارے ایریا پر بادل چھائے ہوتے ہیں ۔ اور یہ بادلوں کی ہیکسا گونل قسم ہوتی ھے ۔
جس کے اندر ایئر بم ہوتے ہیں تو جب یہ ایئر بم پھٹتے ہیں تو یہ ایئر بم 170 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نیچے کی طرف ہوا کا بھگولہ سا پیدا کرتے ہیں جو کہ ہر چیز کو الٹا پلٹا دیتا ھے

منقول

Bermuda Triangle – برمودا ٹرائی اینگل

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں ۔

نوٹ :- روز ویب سائٹ کا وزٹ کریں ۔ اور اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ

Leave a Comment